Warning: Undefined array key "geoplugin_countryName" in /customers/9/f/a/urdunama.eu/httpd.www/wp-content/themes/upaper/functions.php on line 341
324

پاکستانی عوام کی جانب سے ڈیم فنڈز کا عطیہ 10 ارب روپے تک پہنچ گیا

وزیر اعظم عمران خان نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ پاکستانی عوام کی جانب سے ڈیم فنڈز کا عطیہ 10 ارب روپے تک پہنچ گیا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وزیر اعظم عمران خان نے ڈیم فنڈز کیلئے جمع کی جانے والی رقم 10 ارب روپے تک پہنچنے پر عوام کو خراج تحسین پیش کیاہے۔

سابق چیف جسٹس ثاقب نثار نے ملک میں پانی کو محفوظ کرنے کیلئے ڈیم بنانے کیلئے ڈیم فنڈ مہم کا آغاز کیا تھا جس کو سپریم کورٹ ڈیم فنڈ کا نام دیا گیا تھا اور اندرون و بیرون ملک سے پاکستانیوں نے دل کھول کر اس مہم میں حصہ لیا بعدازاں اس کو سپریم کورٹ وزیراعظم ڈیم فنڈ کا نام دیا گیا اور وزیراعظم عمران خان نے اوورسیز پاکستانیوں سے اس ڈیم فنڈ مہم میں بڑھ چڑھ حصہ لینے کی اپیل کی جس میں ابتک 10ارب سے زائد رقم جمع ہو چکی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں