Header Ads

ہیڈنگز لوڈ ہو رہیں ہیں...




آلبی کا دن۔ Albydagen 2017


ہر سال مئی کے آخری ہفتہ کو بت شرکا کمون (Botkyrka Kommun) میں آلبی توریت (Albytorget ) کے مقام پر آلبی کا دن منایا جاتا ہے۔ اس دفعہ اس دن کی بیسویں سلور جوبلی بھی تھی۔ یہ دن بت شرکا کمون (Botkyrka Kommun) کی سب سے بڑی پراپرٹی اونر کمپنی بت شرکا بیگن (Botkyrkabyggen)، آلبی کی تمام ایسوسی ایشنز کی مدَر ایسوسی ایشن، مٹ آلبی (Mitt Alby)، آلبی سنٹرم کی کاروباری ایسوسی ایشن، سرکس سرکور، اے بی ایف، اور دیگر ایسوسی ایشنز کے زیراہتمام منایا گیا۔
 

آلبی توریت کے کھلے گراؤنڈ میں ایک بڑا سٹیج سجایا گیا تھا جس پر جدید ڈیجیٹل میوزک کے آلات اور ساؤنڈ سسٹم فکس کیا گیا تھا۔ امن امان برقرار رکھنے کیلئے پولیس کی قابل ذکر تعداد موجود تھی۔ لوگوں کی تفریح کے لئے کھانے اور دوسری مختلف چیزوں کے درجنوں سٹالز لگائے گئے تھے۔

اس تقریب میں آلبی میں رہنے والی تمام کمیونیٹیز نے شرکت کی۔ پاکستانی کمیونٹی کی قابل ذکر تعداد تقریب میں موجود تھی۔ آلبی مدَر ایسوسی ایشنز کے صدر آنریری جج جناب لیاقت علی خان، بتشرکا کمون سے ڈینس لطیفی، بت شرکا بیگن (Botkyrkabyggen) سے الوارو فیونٹس، کترینہ اور دیگر ایسوسی ایشنز کے نمائندے اس تقریب کے منتظمین میں شامل تھے۔ سٹیج پر ڈیجیٹل میوزک اور ساؤنڈ سسٹم کی بلند آواز میں ایرانی، عربی، لبنانی، افغانی، انڈین، افریقی، ترکی اور سویڈش فنکاروں نے ڈانس کیا اور اپنے اپنے ثقافتی نغمے گائے۔

تقریب دوپہر بارہ بجے شروع ہوئی اور رات دیر تک جاری رہی۔ اس تقریب میں سینکڑوں کی تعداد میں بچوں، بڑوں اور خواتین نے دلچسپی سے حصہ لیا  اور مختلف سٹالز سے چٹ پٹے کھانے کھائے اور میلے کے انتظامات کو سراہا۔


Albydagen firades lördag den 27 maj på Albytorget i samarbete med Alby föreningsråd, företagarföreningen, cirkus cirkör och andra lokala aktörer. I år var det 20 års jubileum därför det blev extra festligheter hörande dagen. Flera föreningar, butiksägare och Albybor medverkande på dagen. Föreningarna ställde upp med dans, uppträdanden på scenen och sålde mat, hantverk mm. Vädret var fint och det blev mycket folk särskilt ungdomar och barn. Botkyrkabyggen var huvudarrangör för dagen och Alby områdesgrupp stötte föreningarna


سعید کھٹانہ اور لبنانی ڈانسر
لبنانی ڈانسر

پولیس والی ایک لڑکے سے بات کر رہی ہے
معین خان، رضوان بھٹی اور اختر کھٹانہ
بچوں کے کھیلنے کا سٹال

لیاقت علی خان، کترینہ، الوارو فیونٹس (بتشرکا بیگن)



کبابوں کا سٹال
سعید کھٹانہ، رانا شفیق گوگا، برگان فوزی
لیاقت علی خان اور ڈینس لطیفی ڈویلوپمنٹ مینیجربتشرکا کمون
چوہدری غلام محمد، لیاقت خان، سعید کھٹانہ، معین خان
لیاقت علی خان صاحب استقبالیہ تقریر کرتے ہوئے

آصف چوہدری، لیاقت خان، سعید کھٹانہ، برگان فوزی
رضوان بھٹی، آصف چوہدری، چوہدری غلام محمد، لیاقت خان، سعید کھٹانہ، معین خان، برگان فوزی
چوہدری غلام محمد، معین خان، رضوان بھٹی
لیاقت صاحب لبنانی ڈانسر کو کچھ سمجھا رہے ہیں

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.