Header Ads

ہیڈنگز لوڈ ہو رہیں ہیں...




فیس بک کے ہیڈ کوارٹرز میں بم کی اطلاع


لاس اینجلس سماجی رابطوں کی مقبول ترین ویب سائٹ فیس بک کے امریکی ریاست کیلیفورنیا میں واقع ہیڈ کوارٹرز میں بم کی اطلاع کے بعد عارضی طور پر عمارت خالی کرا لی گئی ہے۔

امریکی خبر رساں ادارے سی این این کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مینلو پارک پولیس ڈیپارٹمنٹ کے مطابق سین ماٹیو بم یونٹ نے مینلو پارک میں فیس بک کے کیمپس میں بم کی اطلاع پر فوری ردعمل دیا، تاہم کوئی مشتبہ پیکیج یا ڈیوائس نہیں ملی۔اس حوالے سے فیس بک ترجمان کا کہنا تھا کہ پولیس نے کیمپس کی کچھ عمارتوں کو خالی کرایا جبکہ اس دوران تمام سٹاف محفوظ رہا اور بعد ازاں انہیں دوبارہ عمارت میں جانے کی اجازت دے دی گئی۔

ترجمان نے ایک بیان میں کہا کہ ’ہم فیس بک میں تمام افراد کی حفاظت اور سیکیورٹی کو انتہائی سنجیدہ لیتے ہیں اور ہم خوش ہیں کہ سب محفوظ ہیں۔ ہم مقامی انتظامیہ کے ساتھ اس دھمکی کو قریب سے دیکھ رہے ہیں اور صورتحال کا نگرانی کر رہے ہیں۔ مینلو پارک پولیس کا کہنا تھا کہ ہم نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ کے ساتھ مل کر ابتدائی معلومات کے ذرائع کی تحقیقات کر رہے ہیں۔

دوسری جانب برطانوی اخبار کا کہنا ہے کہ اصل میں بم کی اطلاع نیو یارک شہر میں پولیس کو کی گئی جس کے بعد اس معاملے کو مینلو پارک پولیس کو بھیج دیا گیا۔مینلو پارک پولیس کے خاتون ترجمان نیکولی ایکر کا کہنا تھا کہ کیمپس میں تین منزلہ عمارت کو خالی کرایا گیا، تاہم انہوں نے بتایا کہ وہ اس وقت ہیڈکوارٹر کی عمارت میں موجود نہیں تھی لیکن فیس بک کے ترجمال نے بذریعہ ای میل کہا کہ ’کچھ‘ عمارتوں کو خالی کرایا گیا۔
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.