Header Ads

ہیڈنگز لوڈ ہو رہیں ہیں...




عمران خان کے بیان پر احتجاج کرتے ہوئے افغانستان نے اپنا سفیر واپس بلوا لیا۔


عمران خان نے صحافیوں کے ساتھ گفتگو کے دوران کہا ہے کہ افغانستان میں عبوری حکومت کے قیام سے امریکہ اور طالبان کے درمیان امن مذاکرات ہموار طریقے جاری رہ سکیں گے کیونکہ طالبان نے افغانستان کی موجودہ حکومت سے بات چیت سے انکار کر دیا ہے ۔

افغانستان نے وزیراعظم عمران خان کے عبوری حکومت کے قیام سے متعلق بیان پر احتجاج کرتے ہوئے اپنے سفیر کو واپس بلا لیاہے تاہم پاکستانی دفتر خارجہ نے بھی وزیراعظم عمران خان کے بیان سے متعلق وضاحت جاری کر تے ہوئے کہاہے کہ بیان سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا گیا ، وزیراعظم نے پاکستان کے نظام کا حوالہ دیا تھا، پاکستان میں نگران حکومت کے تحت انتخابات ہوتے ہیں۔


پاکستان میں افغانستان کے سفیر عاطف مشعل نے رات گئے اپنے ٹویٹر اکاﺅنٹ پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کے بیان کے بعد میں اپنی حکومت کے کہنے پر مشاورت کی غرض سے واپس کابل جا رہا ہوں۔ افغانستان نے وزیراعظم عمران خان کے بیان پر پاکستان کے ڈپٹی سفیر کو طلب کرتے ہوئے احتجاج ریکارڈ کروایا۔ افغان وزارت خارجہ نے بیان جاری کرتے ہوئے موقف اختیار کیا تھاکہ ” افغان حکومت وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے دیے گئے بیان پر شدید تحفظات کا اظہار کرتی ہے اور ایسے بیانات واضح مثال ہیں کہ پاکستان افغانستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت اور افغان عوام کی خودمختاری کو قدر کی نگاہ سے نہیں دیکھتا۔“
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.