242

ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد اس سال استعفی دے دیں گے

سٹریٹ ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق ملائیشیا کے وزیراعظم ڈاکٹر مہاتیر محمد نے کہا ہے کہ وہ نومبر2020میں ایشیا پیسیفک اقتصادی تعاون اجلاس کے بعد اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیں گے، انکا کہنا ہے کہ وہ کسی بھی وقت اپنا اقتدار منتقل کرنے کو تیار ہیں تاہم استعفیٰ وہ ایشیا پیسیفک اقتصادی تعاون اجلاس کے بعد ہی دیں گے۔مہاتیر محمد نے کہا کہ اور یہ فیصلہ عوامی انصاف پارٹی کے چیئرمین انور ابراہیم سے مشورہ کرنے کے بعد کیا ہے۔

مہاتیر محمد نے کہا کہ عہدہ ترک کرنے کا میرا یہ فیصلہ پرانا ہے جس کا ماضی میں تذکرہ کر چکا ہوں ،مخلوط حکومت میں شامل سیاسی جماعتیں اپنے تیئں جو بھی فیصلہ کریں مگر میں اپیک اجلاس کے بعد ہی مستعفی ہوں گا۔ ہم نیوز کے مطابق ملائیشیا کی پاکاتان ہراپان جماعت 2018 کو برسراقتدار آئی تھی اور اس وقت اتحادیوں میں طے پایا تھا کہ مہاتیر محمد وزیراعظم کا عہدہ72 سالہ انوار ابراہیم کو سونپیں گے تاہم تاریخ اور مدت کا تعین نہیں کیا گیا تھا۔

مہاتیر محمد 9 مئی 2018 میں اقتدار پر فائز ہوئے تھے اور انہوں نے کہا تھا وہ 2 سال بعد اپنا عہدہ ترک کردیں گے۔پاکاتان ہراپان کی صدارتی کونسل کا اجلاس جمعہ 21 فروری 2020 کو ہوگا جس میں مہاتیرمحمد کے عہدے کی منتقلی کا معاملہ بھی زیر بحث آئے گا۔ ایک سوال کے جواب میں مہاتیر نے کہا کہ حکمران اتحاد کی صدارتی کونسل جو بھی فیصلہ کریں وہ ایشیا پیسیفک اقتصادی تعاون اجلاس کے بعد ہی مستعفی ہوں گے۔ خیال رہے کہ ملائیشیا کے گزشتہ عام انتخابات میں مہاتیرمحمد اوران کے اتحادیوں نے برسراقتدار پارٹی کو 60 سال بعد شکست دے کر کامیابی حاصل کی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

2 تبصرے “ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد اس سال استعفی دے دیں گے

  1. Your domain name: urdunama.eu

    اردونامہ – لائیو ٹی وی چینلز اردو کالمز اردو ادب اردو مزاح اردو کہانیاں اسلامی معلومات

    This announcement RUNS OUT ON: Nov 20, 2020!

    We have actually not gotten a payment from you.
    We’ve attempted to email you but were not able to reach you.

    Please Check Out: https://bit.ly/3fg0aQ4

    For details and to post a discretionary settlement for services.

    11202020010443

  2. I have been browsing on-line more than three hours today, but I never found any attention-grabbing article like yours. It is pretty price enough for me. In my view, if all website owners and bloggers made good content as you probably did, the web will probably be a lot more helpful than ever before. “Wherever they burn books, they will also, in the end, burn people.” by Heinrich Heine.

اپنا تبصرہ بھیجیں