لاہور کے علاقے سوڈیوال کی ایک ہی گلی میں کرونا وائرس کے 42 مریض

لاہور میں سوڈیوال کے علاقے سکندریہ کالونی میں تین دن پہلے  کورونا سے متاثرہ ایک شخص صوبہ سندھ سے یہاں آیا تھا، پہلے اس کے گھر والوں میں کورونا وائرس پھیلا جس کے بعد پوری گلی میں یہ وبا پھیل گئی ، سکندریہ کالونی کے دیگر علاقوں سے بھی لوگوں کے ٹیسٹ کیے جارہے ہیں، لیکن اس ایک ہی گلی سے کورونا وائرس کے 42 مریض سامنے آگئے ہیں جس کے بعد گلی کو مکمل طور پر سیل کردیا گیا ہے۔ سکندریہ کالونی کی اس گلی میں 57 گھر ہیں اور انہیں مکمل طور پر لاک ڈاؤن کردیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ضلعی انتظامیہ اور ٹائیگر فورس کے جوان مل کر متاثرہ گھروں میں راشن  ، ادویات اور دیگر ضروری سامان پہنچا رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں