113

بدھ 14 جولائی سے سویڈن میں 18 سال کی عمر کے بچے کرونا ویکسین کا وقت بک کرسکتے ہیں۔

سویڈن میں بدھ کے روز سے 18 سال اور اس سے زیادہ عمر کا ہر فرد کوویڈ – 19 ویکسین کے لئے وقت بک کروا سکتا ہے۔ یہ خبر منگل کے روز ریجن اپسالا کے اس اعلان کے بعد سامنے آئی ہے کہ وہ 18 سال اور اس سے زیادہ عمر کے لوگوں کو ویکسین لگوانے کے لئے اپنا ویکسینیشن پروگرام شروع کررہے ہیں۔ ابھی کوویڈ ویکسین صرف بالغوں کے لئے ہی دستیاب ہے لیکن سویڈن کی پبلک ہیلتھ ایجنسی نے کہا ہے کہ وہ اس موسم خزاں میں 16 اور 17 سال کی عمر کے بچوں کو حفاظتی ٹیکے لگانا شروع کردے گی۔ ویکسین لگوانے کے لئے وقت بک کرنے کا آسان طریقہ یہ ہے کہ ہر شہری اپنے موبائیل  میں (Altid Öppet) نام کی اپلیکیشن ڈاؤن لوڈ کرے اور بنک آئی ڈی کی مدد سے لاگ ان ہو کر ویکسین لگوانے کی جگہ اور وقت بک کرلے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں