74

سویڈن میں اگست میں 16 اور 17 سال کی عمر کے بچوں کو ویکسین لگنا شروع ہو جائے گی۔

سویڈن میں ریاستی وبائی امراض کے ماہر اینڈرس ٹیگنیل کا کہنا ہے کہ انکی خواہش ہے کہ سب بچوں کو ابھی ہی ویکسین لگ جائے لیکن ہماری مجبوری ہے کہ ہمارے پاس اتنی زیادہ مقدار میں ویکسین موجود نہیں ہے، لہذا اگست کے دوسرے ہفتے کے دوران سویڈن میں 16 اور 17 سال کی عمر کے بچے کوویڈ 19 کی ویکسین لینا شروع کر سکتے ہیں۔ ٹائم لائن کا مطلب یہ ہے کہ اگرچہ ہائی اسکول کے تمام طلباء کو خزاں کی مدت ختم ہونے سے پہلے حفاظتی ٹیکے نہیں لگائے جائیں گے لیکن زیادہ تر کو کم ازکم پہلی ڈوز لازمی لگ جائے گی۔ ویکسین لگوانے کے لئے وقت بک کرنے کا آسان طریقہ یہ ہے کہ ہر شہری اپنے موبائیل میں Altid Öppet نام کی اپلیکیشن ڈاؤن لوڈ کرے اور بنک آئی ڈی کی مدد سے لاگ ان ہو کر ویکسین لگوانے کی جگہ اور وقت بک کرلے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں