75

ضلع دادو سندھ کے سیشن جج نے ایم این اے کے بھانجے سے گٹر صاف کروا لیا۔

پاکستان کے تمام صوبوں میں اور خاص طور پر سندھ میں کچھ سیاسی اثرورسوخ رکھنے والے لوگ عرصہ دراز سے گھوسٹ نوکریاں کر رہے ہیں، گھوسٹ نوکریاں وہ نوکریاں ہوتی ہیں جن میں لوگ بغیر کسی کام کے گھر بیٹھے تنخواہیں لیتے ہیں۔ گزشتہ دنوں گھوسٹ نوکری کا ایسا ہی ایک واقعہ سندھ کے ضلع دادو میں سامنے آیا ہے جس میں پیپلز پارٹی سے تعلق رکھنے والے ممبر قومی اسمبلی رفیق جمالی نے اپنا اثررسوخ استعمال کرتے ہوئے اپنے بھانجے کو سول ہسپتال میں سیپر بھرتی کروایا ہوا تھا اور موصوف کافی عرصے سے بغیر کام کیئے گھر بیٹھے تنخواہ وصول کررہے تھے۔

کسی شہری کی شکایت پر یہ معاملہ سیشن جج دادو کی عدالت میں آیا تو سیشن جج نے ایم این اے کے بھانجے کو نہ صرف عدالت طلب کیا بلکہ اس سے لوگوں کے سامنے سول ہسپتال کا گٹر بھی صاف کروایا۔ اس دوران کسی نے اس عمل کی ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر بھی اپلوڈ کردی جس میں لکھا تھا کہ سول ہسپتال میں سوئپر کی پوسٹ پر بھرتی ہو کر گھر بیٹھے تنخواہ وصول کرنے والے ایم این اے رفیق جمالی کے بھانجے سے سیشن جج دادو گٹر صاف کر وارہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں