359

سویڈن اور فن لینڈ میں پاکستانی سفیر ڈاکٹر ظہور احمد کی پاکستانیوں سے ماہانہ ذوم میٹنگ

سویڈن اور فن لینڈ میں پاکستانی سفیر جناب ڈاکٹر ظہور احمد صاحب گزشتہ کئی ماہ سے اپنے سٹاف کے ہمراہ ہر ماہ ذوم میٹنگ کا اہتمام کرتے ہیں جن میں پاکستانی کمیونٹی کو درپیش مشکلات کے بارے میں بات کی جاتی ہے اور سفیر صاحب مسائل کے حل کیلئے تگ ودو کرتے ہیں۔ اس ذوم میٹنگ میں رجسٹریشن کروانے کیلئے آپ ایمبیسی کے فیس بک پیج (facebook.com/PakinSweden) یا اس ای میل (info@pakistanembassy.se) پر رابطہ کر کے رہنمائی حاصل کرسکتے ہیں۔

آج 15 جولائی بروز جمعرات صبح دس بجے شروع ہونے والی ذوم میٹنگ میں 17 کے لگ بھگ شرکاء نے شرکت کی۔ آج کی میٹنگ کے دو بڑے سوالوں میں پہلا سوال فن لینڈ میں آنے والے 173 پاکستانی طالب علموں کے ویزوں کا تھا۔ اس سوال کی تفصیل محمد بلال اور اوصاف علی خان نے بیان کی۔ فن لینڈ کا چونکہ پاکستان میں سفارت خانہ نہیں ہے اسلیئے ویزہ انٹرویو کیلئے طالب علموں کو یو اے ای میں موجود سفارت خانے سے رابطہ کرنا پڑتا ہے اور آجکل کرونا وبا کی وجہ سے چونکہ یو اے ای نے سفری پابندیاں لگائی ہوئی ہیں اس لیئے طالب علموں کو انٹرویو کے سلسلے میں مشکلات کا سامنا ہے۔ آج کا دوسرا بڑا سوال ایک پاکستانی خاتون شہری سفر علی حسنی کا تھا جنکے افغانی خاوند کے پاس سویڈن میں اقوام متحدہ کی سفری دستاویزات ہیں اور انہیں ان دستاویزات پر پاکستانی ویزہ نہیں مل رہا ہے۔ اردونامہ ڈاٹ ای یو کے چیف اڈیٹر طارق محمود کی طرف سے ایک سوال پاکستان جانے والی فلائٹس کے بار بار کینسل ہونے کی وجوہات کے بارے میں بھی تھا۔ 

سفیر صاحب نے نہ صرف تمام مسائل پر اپنی ماہرانہ رائے دی بلکہ مزید اقدامات کرنے کیلئے اعلی حکام سے رابطہ کرنے اور فالو اپ کرنے کی بھی یقین دبانی کروائی۔ تمام شرکاء سفیر صاحب اور انکے عملے کے بہترین حسن سلوک پر شکرگزار تھے۔ اگلے مہینے اگست کی ذوم میٹنگ کی رجسٹریشن کیلئے آپ ایمبیسی کے ای میل اور فیس بک پیج سے رابطہ کرسکتے ہیں۔ آج کی ذوم میٹنگ میں جن خواتین حضرات نے شرکت کی، انکی تفصیل درج ذیل ہے۔

Dr. Zahoor Ahmed Pakistani Ambassador in Sweden

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں