201

ایمریٹس ائیر لائن نے پاکستان بھارت بنگلہ دیش اور سری لنکا کیلئے معطل فضائی آپریشن میں توسیع کردی۔ 

ایمریٹس ایئر لائن نے کرونا وبا کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے پاکستان، بھارت، بنگلہ دیش اور سری لنکا سے فلائٹ آپریشن کی معطلی کی مدت میں 21 جولائی تک توسیع کر دی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق  متحدہ عرب امارات حکومت کی ہدایت پر ایمریٹس ایئر لائن 21 جولائی 2021 تک بھارت ، بنگلہ دیش ، پاکستان اور سری لنکا سے دبئی جانے والے مسافروں کے لیے سروس فراہم نہیں کرے گی۔ 

ایمرٹس ایئرلائنز نے مزید کہا ہے کہ جن مسافروں نے پچھلے 14 دن کے دوران مذکورہ ممالک سفر کے لیے ٹکٹ بک کی ہے انہیں کسی دوسرے مقام سے بھی یو ای اے میں داخل نہیں ہونے دیا جائے گا، تاہم یہ پابندی  گولڈن ویزا کے حامل افراد اور سفارتی مشن کے ممبران  کے لیے نہیں ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں