69

اکثریت

 تین شخص میڈی ٹیشن ، یکسوئی اور عبادت کے موضوع پر اپنے آپ کو ممتاز ثابت کرنے کی کوشش کررہے تھے۔ چونکہ دماغ  کی یکسوئی حاصل کرنے کے لئے ایک  خیالی علامت چاہئے، لیکن کچھ لوگ اس خیالی علامت کو مادی شکل میں دیکھنا چاہتے ہیں، اسی لئے میں بت پرستی  پریقین رکھتا ہوں، ایک شخص نے دیگر دو مذاہب والوں سے اپنا امتیاز ثابت کرتے ہوئے کہا۔

میں بت پرستی کے سخت خلاف ہوں، لیکن میں مُردوں کی عبادت میں یقین رکھتا ہوں اس لئے میں باقیوں سے زیاده اثردار ہوں، دوسرے مذہب والے نے کہا۔

میں بت پرستی کی مخالفت کرتا ہوں، لیکن میں ایک خاص جگہ پر بیٹھ  کر ایک خاص تصویر کی عبادت کرتا ہوں اور اس سے دعا مانگتا ہوں، لہٰذا میں تم دونوں سے افضل ہوں۔

امتیاز ثابت کرنے کی آرزو لیے وه تینوں ایک لامذہب کے پاس پہنچے اور اس کے سامنے اپنی اپنی بات رکھی۔

وه شخص یہ سوچ کر مسکرانے لگا کہ کسی نہ کسی علامت کی عبادت تو تینوں میں ہی مروج ہے، لہذا اس نے تینوں کو مطمئین کرنے کیلئے بڑی ہی سمجھداری سے جواب دیا۔ جس مذہب کوماننے والے جہاں پر زیاده ہوں وہاں پر وه مذہب ہی اختیار کرلیا جاتا ہے، مطلب یہ کہ تمہارا امتیاز تمہارے اصولوں سے نہیں بلکہ تمہیں ماننے والوں کی اکثریت پر انحصار  کرتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں