76

سویڈش عدالت نے چاقو مارنے پر عمر قید کی سزا دے دی۔

سویڈش شہر ویٹلانڈا میں موجود عدالت نے ایک افغانی پناہ گزین سلطانی نامی شخص کو 7 لوگوں کو چاقوؤں کے وار کرکے زخمی کرنے پر عمر قید کی سزا سنادی ہے۔ ایکخو ڈسٹرکٹ کورٹ نے ایک 22 سالہ شخص کو ویٹ لینڈا کے قصبے میں مارچ کے مہینے میں 7 افراد کو چاقو کے وار کر کے زخمی کرنے پر بدھ کے روز عمر قید سنائی ہے۔ اسے نہ صرف 10 لاکھ سوڈیش کراؤن ہرجانے کی ادائیگی کا حکم دیا گیا ہے بلکہ سزا ختم ہونے پر اسے ملک بدر بھی کر دیا جائے گا۔ اس شخص نے عدالت میں صرف تین وارداتوں کا اعتراف ہی کیا ہے، لیکن وہ یہ بتانے سے قاصر رہا ہے کہ اس نے انہیں کیوں زخمی کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں