144

پیغام کربلا کانفرنس 2021 منہاج القرآن سٹاک ہوم سویڈن

منہاج القرآن انٹرنیشنل سویڈن (رپورٹ) 22 اگست 2021 بروز اتوار منہاج القرآن انٹرنیشنل سٹاک ہولم کے زیرِ اہتمام سالانہ مرکزی محفل پیغامِ کربلا کانفرنس منعقد کی گئی، جس میں نقابت کے فرائض چوہدری عمران حیدر صدر منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن  سٹاک ہولم نے ادا کئے۔اُس کے بعد محفل کا باقائدہ آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا جس  کی سعادت جناب سجاد حسین قادری نے حاصل کی، محترم بشارت علی، میاں محمد انصر صاحب، جناب مدثر نعیم، ڈاکٹر افضل فاروقی صاحب، اور صدر منہاج نعت کونسل سٹاک ہولم جناب سجاد حسین قادری صاحب نے اہلِ بیت کی شان میں منقبت پیش کی، جرمنی سے تشریف لائے ہوئے مہمان فقہِ جعفر یہ کے خطیب سید وقار حیدر شاہ نے شہادتِ امام حسین علیہ اسلام بہترین الفاظ میں بیان کی اور بعد میں  جنرل سکرٹری منہاج القرآن سٹاک ہولم جناب میاں یٰسین اعجاز صاحب نے آنے والے تمام مہمانوں کو ویلکم کیا۔

مالمو (سویڈن) سے سپیشل تشریف لائے ہوئے مہمان ناظم دعوت و تربیت و شاگردِ رشید حضور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری، علامہ محمد اویس قادری صاحب نے خطاب فرمایا اور شانِ اہلِبیت بیان کی اور لوگوں کے ایمان کو زکرِ امامِ حسین علیہ اسلام سے منور کیا۔ انہوں نے شان شہادت امام عالی مقام حضرت امام حسین علیہ السلام کو مذبح عظیم کے پس منظر میں واضح کیا اور حضرت اسماعیل علیہ السلام کی قربانی سے کربلا تک کا سفر بہت خوبصورت انداز میں بیان فرمایا۔ اپنے خطاب میں علامہ محمد اویس قادری صاحب نے معرکہ کربلا کے بعد امام عالی مقام پر مظالم کی داستان سنائی اور یہ بھی بیان فرمایا کہ کیسے اپنے نانا کے دین کی بقا کے لئے امام عالی مقام حضرت امام حسین علیہ السلام نے ایسی قربانی دی جس کی مثال نہ تاریخ میں ملی تھی نہ قیامت تک ملے گی۔

آخر میں نائب صدر منہاج القرآن سویڈن مخترم شفقت کھٹانہ صاحب نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور محترم علامہ اویس قادری صاحب نے دعا فرمائی۔ اُس کے بعد لنگرِ حسینی تقسیم کیا گیا جس کا اہتمام شفقت کھٹانہ صاحب اور رانا یٰسین صاحب نے مشترکہ طور پر کیا تھا۔

میاں یٰسین اعجاز صاحب, علامہ محمد اویس قادری صاحب, ڈاکٹر عبدالزاق صاحب
میاں یٰسین اعجاز صاحب, علامہ محمد اویس قادری صاحب, شفقت کھٹانہ صاحب
علامہ محمد اویس قادری صاحب
خطیب سید وقار حیدر صاحب
مکمل ویڈیو یوٹیوب پر دیکھیں
میاں یسین اعجاز صاحب

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں