262

ویزہ فراڈ کرنے والا پاکستانی شخص

مندرجہ بالا تصویر میں بندے کا نام راج محمد ولد گل محمد کاکا ہے موصوف کا پتہ ضلع صوابی سکنہ گاؤں یارحسین خیبر پختون خواہ پاکستان ہے، اس بندے پر الزام ہے کہ اس نے 2019 میں اٹلی کے شہر لاقولہ میں تقریباً دو سو پاکستانیوں سے اٹھارہ سو سے دو ہزار یورو فی بندہ پکا ویزہ دلوانے کیلئے وصول کیئے اور بچاروں کو نقلی ویزے دے کر خود سویڈن بھاگ گیا۔

اٹلی میں تقریباً دو سو بندے اسکی جان کو رو رہے ہیں لیکن موصوف تقریباً دو لاکھ یورو کے لگ بھگ رقم لیکر سویڈن میں کہیں عیاشی کی زندگی گزار رہا ہے۔ یہ پریشان کن کہانی اٹلی وزٹ کے دوران روم شہر میں واحد اللہ نامی شخص نے اڈیٹر اردونامہ کو بتائی تھی، انہیں اپنی آواز اٹھانے کیلئے ایک پلیٹ فارم چاہئیے تھا لہذا اردونامہ اس سلسلے میں انکی مدد کررہا ہے، دوستوں سے گزارش ہے اس شخص کو جہاں دیکھیں اس سے محتاط رہنے کی کوشش کریں تاکہ آپ لوگ فراڈ سے بچ سکیں، خاص کر پاکستان میں کے پی کے میں رہنے والے لوگ جعلی ویزوں کے چکر میں اس شخص کے ذریعے اپنے پیسے برباد نہ کریں، یہ ویزے نہیں دلوا سکتا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں