547

سویڈن میں پاکستانی سفیر ڈاکٹر ظہور احمد صاحب کی سویڈش بادشاہ کارل گستاف 16 سے ملاقات

آج سویڈن اور فن لینڈ میں پاکستان کے سفیر ڈاکٹر ظہور احمد صاحب نے ہز میجسٹی کنگ کارل گستاف 16 کے ساتھ ملاقات کی ہے جس میں پاکستان اور سویڈن کے درمیان دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور کا احاطہ کیا گیا ہے۔

ملاقات میں سفیر پاکستان نے کہا کہ پاکستان سویڈن کے ساتھ اپنے تعلقات کی قدر کرتا ہے اور مختلف شعبوں بشمول اعلیٰ تعلیم ، پیشہ وارانہ تربیت ، انفارمیشن ٹیکنالوجی ، قابل تجدید توانائی ، تجارت، سرمایہ کاری ، سیاحت اور ماحولیاتی منصوبوں میں تعلقات کو مزید فروغ دینا چاہتا ہے۔ انہوں نے موجودہ پاکستانی حکومت کی جانب سے شروع کی گئی ماحول دوست پالیسیوں، صنفی مساوات کی ترقی اور بین المذاہب ہم آہنگی کی کوششوں کے بارے میں بھی سویڈش بادشاہ کو آگاہ کیا، جس پر بادشاہ نے پاکستانی سفیر اور حکومت پاکستان کی کوششوں کو سراہا اور پاکستانی عوام کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں