235

سویڈن میں معروف پاکستانی شخصیت ملک شہزاد کا اپنی رہائش گاہ پر پرتکلف عشائیہ

سٹاک ہوم (اردونامہ ڈاٹ ای یو) گزشتہ روز سویڈش شہر سٹاک ہوم میں مقیم معروف پاکستانی شخصیت اور اوجی نیوز کے چیف اڈیٹر ملک شہزاد کا اپنی رہائش گاہ پر سٹاک ہوم کی صحافی برادری کیلئے ایک پرتکلف عشائیے کا اہتمام کیا گیا جس میں صحافت سے وابستہ چیدہ چیدہ شخصیات نے شرکت کی، ان میں حسین بٹ (صبح سویریا)، سہیل صفدر(اردو چینل سٹاک ہوم)، کاشف عزیز بھٹہ(نارڈک ٹائمز اردو)، ابوبکر بٹ(پاک یونٹی سویڈن)، ارشد ملتانی(ہفت روزہ سفیر پاکستان)، طارق محمود(اردونامہ ڈاٹ ای یو)، عمران حیدر(اپنا نیوز)، حافظ محمد عمران(آج نیوز)، عبداللہ ملک(سوشل ڈائری)، فحد زاہد ملک(پاکستان اوبزرور)، سلیم سرور اور شہروز ملک نے شرکت کی۔

ملک شہزاد سٹاک ہوم میں اوجی نیوز کے چیف اڈیٹر ہیں اور سویڈن کی معروف سیاسی جماعت سوشل ڈیموکریٹ کے پلیٹ فارم پر ضلعی حکومت کے الیکشن میں بھی حصہ لیتے رہے ہیں۔ ملک صاحب نے اپنے بیٹے شہروز ملک کے ہمراہ دوست احباب کا استقبال گھر کے دروازے پر کیا، تین چار گھنٹے مختلف موضوعات پر گپ شپ ہوتی رہی جس سے حاضرین محفل کے علم میں اضافہ ہوا، اس دوران حافظ عمران صاحب کی امامت میں نمازیں بھی باجماعت طریقے سے ادا کی جاتی رہیں اور کھانے پینے کا سلسلہ بھی جاری رہا، آخر میں رنگ برنگ کھانوں، کلفے اور چائے سے مہمانان گرامی کی تواضع کی گئی، تقریب کے اختتام پر شہزاد ملک صاحب نے سب دوست احباب کا تہیہ دل سے محفل میں شرکت کرنے پر شکریہ ادا کیا اور دوست احباب ملک صاحب کو طویل عمری کی دعائیں دیتے ہوئے رخصت ہوگئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں