166

پاکستان کنٹونمنٹ بورڈز انتخابات میں پی ٹی آئی کی زبردست جیت

گزشتہ روز اتوار کو پورے پاکستان کے 42 کنٹونمنٹ بورڈز کے 219 وارڈز میں الیکشن منعقد کیئے گئے تھے، سات وارڈز میں امیدوار پہلے ہی بلا مقابلہ منتخب ہوگئے تھے جبکہ 212 وارڈز میں پولنگ منعقد کی گئی، مجموعی طور پر 1559 امیدواران نے الیکشن میں حصہ لیا جبکہ ووٹنگ کیلئے 1644 پولنگ سٹیشنز اور 5080 پولنگ بوتھ بنائے گئے تھے۔ پولنگ کا عمل صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک جاری رہا ہے، پی ٹی آئی نے 180 امیدواران، مسلم لیگ ن نے 143 امیدواران جبکہ پیپلز پارٹی نے 112 امیدواران کیساتھ اس الیکشن میں حصہ لیا ہے۔

پاکستان میں کنٹونمنٹ بورڈ انتخابات میں غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق پی ٹی آئی 63 نشستوں کے ساتھ پہلے نمبر پر، پاکستان مسلم لیگ(ن) 59 نشستوں کیساتھ دوسرے نمبر پر، پاکستان پیپلزپارٹی 17 نشستوں کیساتھ تیسرے نمبر پر براجمان ہے، اس الیکشن میں اب تک 52 نشستوں پر آزاد امیدوار کامیاب ہوئے ہیں، جبکہ ایم کیو ایم کے 10، جماعت اسلامی کے 7، بی اے پی کے 3، اے این پی کے 2 اور جمعیت علما اسلام کا ایک امیدوار کامیابی سے ہمکنار ہوا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں