75

کیا 29 ستمبر سے سویڈن میں نارمل زندگی کا آغاز ہوجائے گا؟

سویڈن کی وزیر صحت لینا ہیلنگرین نے ایک پریس کانفرنس میں بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ اب ہم ایک نارمل معاشرے کی طرف قدم بڑھا رہے ہیں اور 29 ستمبر سے انڈور ایونٹس ، جیسے تھیٹر ، کنسرٹ ، کلب اور کھیلوں کے میچوں میں کتنے لوگ جمع ہوسکتے ہیں اس کی تقریبا تمام حدیں ختم کردی جائیں گی اور جب ممکن ہو گھر سے کام کرنے کا سرکاری مشورہ بھی ختم کر دیا جائے گا۔

سویڈن میں زندگی کووڈ 19 سے پہلے والی جگہ پر آتی ہے یا نہیں اسکا پتہ تو 29 ستمبر کے بعد ہی لگے گا لیکن سویڈن میں اکثریت کو کووڈ ویکسین لگنے کی وجہ سے جو ہرڈ ایمیونٹی پیدا ہوئی ہے اس سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ سویڈن میں اب سب کچھ آہستہ آہستہ پہلے کی طرح ہونا شروع ہوجائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں