84

کشمیری علیحدگی پسند رہنما سید علی شاہ گیلانی 92 سال کی عمر میں انتقال کر گئے

سید علی گیلانی کل جماعتی حریت کانفرنس (اے پی ایچ سی) کے سخت گیر دھڑے کے سربراہ تھے آپ طویل علالت کے بعد آج یکم ستمبر کو اپنی سرینگر میں موجود رہائش گاہ میں انتقال کر گئے ہیں۔ سید علی شاہ گیلانی کی قیادت میں علیحدگی پسند اتحاد نے بھارتی حکمرانی کو مسترد کرتے ہوئے کشمیر کو پاکستان میں ضم کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔ گیلانی جنہوں نے گذشتہ سال جون میں عملی سیاست چھوڑ دی تھی ، مرکزی شہر سری نگر میں اپنی رہائش گاہ پر انتقال کر گئے ہیں۔ 

ان کے اہل خانہ نے بتایا ہے کہ بزرگ سیاستدان گزشتہ کئی برسوں سے بیمار تھے اور بھارت مخالف مظاہروں کی قیادت کرنے کے بعد گزشتہ 12 سالوں سے اپنے گھر میں ہی نظر بند تھے۔ انکی موت کے اعلان کے چند گھنٹوں کے بعد ہی گیلانی کے گھر کے باہر پولیس اور نیم فوجی دستوں کی بڑی نفری فسادات کے لیے تعینات کردی گئی تھی۔ پورے علاقے میں پابندیاں لگائی گئی تھیں اور موبائل انٹرنیٹ خدمات کو بند کردیا گیا تھا۔ ایک پولیس اہلکار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا ہے کہ صرف ان کے خاندان کے افراد اور چند پڑوسیوں کو ہی جنازے میں شرکت کی اجازت ہوگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں