159

سویڈن میں کشمیر کی نمبر پلیٹ کا اجراء

اردونامہ (اون لائن) سویڈن میں کشمیر کونسل کے صدر سردار تیمور عزیز کشمیری اور نائب صدر بلال مصطفی نے اپنی نئی اوڈی گاڑی کی نمبر پلیٹ کشمیر کے نام پر حاصل کرلی ہے۔

سویڈن میں ہر شہری فیس دے کر ہر قسم کی نمبر پلیٹ حاصل کرسکتا ہے لیکن آج تک لوگ صرف اپنے نام پر نمبر پلیٹ لیتے رہے ہیں لیکن تیمور عزیز نے کشمیر کے نام پر نمبر پلیٹ لے کر کشمیر سے اپنی محبت کا اظہار کردیا ہے، سویڈن میں سڑکوں پر جہاں جہاں انکی گاڑی جائے گی لوگ کشمیر کے نام سے آشنا ہوتے رہیں گے۔

واضح رہے کہ تیمور عزیز صاحب ہر موقع پر کشمیر کیلئے کچھ نہ کچھ کرتے رہتے ہیں انکے خون میں کشمیر کی محبت رچی ہوئی ہے اور انکا دل مقبوضہ کشمیر میں مسلمانوں پر ہونے والے مظالم پر دُکھی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں