66

مصر میں بچھوؤں کے کاٹنے پر بڑی تعداد میں لوگ ہلاک اور زخمی

اردونامہ (اون لائن) مصری ذرائع ابلاغ کے مطابق جنوبی مصر کے علاقے اسوان اور اسکے آس پاس کے علاقے میں جمعہ کے روز شدید آندھی اور ژالہ باری ہوئی ہے جسکی وجہ سے علاقے میں موجود بچھوؤں اور سانپوں نے مٹی کے اندر سے اپنے گھر چھوڑ کر باہر زمین پر دوڑ لگا دی ہے۔ اطلاعات کے مطابق بچھوؤں کے ڈنک لگانے کی وجہ سے 450 شدید زخمی جبکہ تین لوگ ہلاک ہوگئے ہیں۔


مصر میں اسوان کے علاقے کے نائب وزیر صحت احب حنافی نے سرکاری نیوز سائٹ الاحرام کو بتایا کہ بچھو کے ڈنک لگنے سے علاقے میں ہنگامی صورتحال نافذ کردی گئی ہے، جسکی وجہ سے بہت سے ڈاکٹروں کو بچھوؤں کے ڈنگ مارنے والے مریضوں کی مدد کے لئے کوویڈ ویکسینیشن پر جاری کام کو بھی روکنا پڑا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں