دو بیویوں میں انصاف کا دلچسپ طریقہ

ایک شخص نے نہ صرف دو نکاح کیے بلکہ وہ دونوں کیساتھ بڑا انصاف کا معاملہ بھی کرتا تھا۔

تقدیر کا فیصلہ ایسا ہوا کہ دونوں ہی بیویوں کا ایک ہی وقت میں انتقال ہوگیا۔

شوہر نے تدفین میں بھی انصاف کے تقاضے پورے کرنے کیلئے ایک ہی وقت میں دونوں کو غسل دینے کا فیصلہ کیا اور دو غسل والیاں بلوائی تاکہ دونوں کو ایک ہی وقت میں غسل دیا جائے۔

پھر دفن کیلیے گھر سے ایک ہی وقت نکالنے کا ارادہ کیا لیکن اتفاق سے گھر کا ایک ہی دروازہ تھا۔ 

چنانچہ دروازہ بنانے والے کو بلایا گیا اور نیا دروازہ بنوا کر ایک ہی وقت میں دونوں کو نکالا اور دفن کرکے اپنے انصاف پر اللہ کی تعریف کی کہ اس نے انصاف کی توفیق دی۔

ایک رات ایک بیوی کو خواب میں دیکھا وہ کہہ رہی تھی۔!

“میں آپ سے ناراض ہوں اللہ آپ کو کبھی معاف نہیں کرے گا”-

شوہر نے کہا اللہ کی بندی ایسا کیونکر ہوگا؟؟؟ 

اس بیوی نے کہا آپ نے دوسری بیوی کو نئے دروازے سے نکالا اور مجھے پرانے سے…🙄