ناروے ڈنمارک فن لینڈ سے سویڈن داخل ہونے پر پی سی آر ٹیسٹ لازمی قرار

سویڈن میں کرونا کیسز کی بڑھتی ہوئی تعداد پر قابو پانے کیلئے حکومت نارڈک ممالک سے سویڈن میں داخل ہونے والوں پر بھی کرونا ٹیسٹ کی شرط لازمی قرار دینے کا قانون پاس کررہی ہے۔ ابھی تک ناروے ڈنمارک اور فن لینڈ سے سویڈن داخل ہونے والوں کو کسی قسم کا کوئی ٹیسٹ نہیں کروانا پڑتا اور وہ زیادہ سے زیادہ چیکنگ پر ڈبل ڈوز ویکسین کا سڑٹیفکیٹ دکھا کر سویڈن میں داخل ہوجاتے ہیں۔

سویڈن کی وزیر صحت لینا ہالن گرین نے آج ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ منگل سے ناروے ڈنمارک اور فن لینڈ سے سویڈن میں داخل ہونے والے ہر شہری کو جلد ازجلد پی سی آر ٹیسٹ کروانا لازمی ہوگا اور ٹیسٹ مثبت آنے کی صورت میں اسے اپنے گھر یا ہوٹل میں مکمل صحت یاب ہونے تک تنہائی میں وقت گزارنا پڑے گا۔