سویڈن میں ڈرون کے ذریعے COVID-19 ٹیسٹ کٹس گھروں تک پہنچانے کا کامیاب تجربہ

سویڈش ریڈیو P4 Västerbotten  کے مطابق سویڈش علاقے ویسٹربوٹن میں ایک دور دراز گھر میں ڈرون کے ذریعے COVID-19 کی ٹیسٹ کٹس پہنچانے کا کامیاب تجربہ کیا گیا ہے۔ یہ علاقہ شہر سے تیس کلومیٹر دور تھا۔  تصویر میں آپ دیکھ سکتے ہیں کہ ایک خاتون پیلی ویسٹ پہنے سر پر لائیٹ لگائے برف میں اپنے گھر کے باہر کھڑی ہیں جبکہ ایک ڈرون ٹیسٹ کٹس لیئے لینڈنگ کیلئے ریڈی نظر آرہا ہے۔

اس پروجیکٹ کی مینیجر پیا کرسچیئن سن بہت زیادہ پرامید ہیں کہ ڈرون کے ذریعے دور دراز گھروں میں ٹیسٹ کٹس اور زندگی بچانے والی ادویات پہنچائی جاسکتی ہیں اور ایسے لوگوں کے کرونا ٹیسٹ بھی کیئے جاسکتے ہیں جو شہر سے دور رہتے ہیں اور جنہیں کرونا ٹیسٹ کروانے کیلئے مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ ابھی اس کام میں کچھ مشکلات پیش آرہی ہیں لیکن جلد ہی ان مشکلات پر قابو پالیا جائے گا۔