سٹاک ہوم سویڈن میں یوم پاکستان 23 مارچ کی خصوصی تقریب

23 مارچ 2022 کو پاکستان ہاؤس سٹاک ہوم میں یوم پاکستان ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایا گیا۔ اس تقریب میں پاکستانی کمیونٹی کے تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔ تقریبات کا آغاز پرچم کشائی کی تقریب سے ہوا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سفیرپاکستان جناب ظہور احمد صاحب نے تمام پاکستانیوں کو یوم پاکستان کی مبارکباد دی۔ انہوں نے اس دن کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور تمام مہمانوں کا جشن کا حصہ بننے پر شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس اجتماع میں پاکستانی سویڈش کمیونٹی کے ایک کراس سیکشن کی نمائندگی کی گئی جس میں مسیحی پاکستانی کمیونٹی کے ارکان، طلباء، مصنفین، پیشہ ور افراد، تاجر اور اساتذہ موجود تھے۔ یہ لوگ دونوں ممالک کی معیشتوں میں اپنا حصہ ڈال رہے ہیں اور ہمارے دیرینہ تعلقات کی علامت ہیں۔

مشیر تجارت اور سرمایہ کاری جناب غلام مصطفیٰ نے یوم پاکستان کے موقع پر صدر اور وزیر اعظم پاکستان کے پیغامات پڑھ کر سنائے۔ اس موقع پر بچوں کے ایک گروپ نے قومی نغمے گائے اور تقاریر کیں۔ پادری کامران بوز اور سٹاک ہوم کے ہالونڈا چرچ کے کوئر نے بھی قومی گیت پیش کیے جس نے سامعین کو محظوظ کیا۔ سینئر پاکستانی سویڈش کرسچن رہنما مسٹر ایمانوئل راتق نے سفیر پاکستان کو تحریک پاکستان کا ایک مومینٹو پیش کیا۔ تقریب کا اختتام پاکستان کی سلامتی کے لیے دعا کے ساتھ کیا گیا۔

Pakistan day was celebrated on 23rd March 2022 at the Pakistan House Stockholm with zeal and fervour. The event was attended by Pakistani community members from all walks of life. The celebrations started with the flag hoisting ceremony. Speaking on the occasion, Ambassador Zahoor Ahmed congratulated all Pakistanis on Pakistan day. He underlined the importance of the day and thanked all the guests to be a part of the celebration. He said that the gathering represented a cross section of the Pakistani Swedish community with members of the christian pakistani community, students, authors, professionals, businessmen and teachers being present. These people were contributing to the economies of both countries and were a symbol of our long standing ties. Trade and Investment counselor Mr. Ghulam Mustafa read out the messages of the President and Prime Minister of Pakistan on the occasion of Pakistan day. A group of children sang national songs and made speeches on the occasion.
Pastor . Kamran Boaz and the choir from the Hallunda church in Stockholm also performed National songs which enthralled the audience . Senior Pakistani Swedish Christian leader Mr Emanuel Ratik presented the Ambassador with a momento of the Pakistan movement . The ceremony was concluded with prayers for prosperity of Pakistan