سٹاک ہوم میں منہاج ویلفیئر فاونڈیشن کی طرف سے عید مِلن پارٹی کا انقعاد

(اردونامہ،انصر اقبال بسراء) منہاج ویلفیئر فاونڈیشن سٹاک ہوم سویڈن کے زیراہتمام فتیجا سکولن میں عید مِلن پارٹی کے موقع پر محفل سماع اور فنڈ ریزنگ کا انقعاد کیا گیا جس میں پاکستانی کیمونٹی کی سیاسی و سماجی مذہبی صحافی برادری نے اپنی فیمیلز سمیت بھرپور شرکت کی پروگرام کا باقائد آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیاگیا جس کے بعد حامد احسن نوشاہی برادران نے آقا کریم ذات پر دوردودسلام سے آغاز کیا اور شرکاء کو عارفانہ کلام سے خوب گرمایا مشہور زمانہ کلام سن کر لوگوں نے خوب انجوائے کیا کرونا وبا کے بعد یہ پہلا فیملی ایونٹ تھا جس میں محفل سماع کے ساتھ ساتھ بچوں کے لیے کھانے پینے کے سٹال اور خواتین کے دیدہ زیب رنگا رنگ لباس بھی ایونٹ کا حصہ تھے پروگرام کے مہمانے خصوصی ڈپٹی ہیڈ مشن سفارتخانہ پاکستان سویڈن عبدالرازق تنبو صاحب تھے انہوں نے منہاج ویلفیر فاونڈیشن کو کامیاب اور منفرد پروگرام کرنے ایمبیسی آف پاکستان کی طرف سے خصوصی مبارکباد دی پاکستانی کلچر پروموٹ کرنے خراج تحسین پیش کیا ممبر سویڈیش پارلیمنٹیرن مسٹر سرکن کوسن نے خصوصی شرکت کی اور منہاج ویلفیر فاونڈیشن سویڈن کو کامیاب عید مِلن پارٹی پر مبارکباد دی اور سویڈیش قوم کی طرف سے نیک خواہشات کا اظہار کیا

میڈیا سے گفتگو کرتے پاکستان کیمونٹی کے اکابرین نے منہاج ویلفیر فاونڈیشن کی کاوش کو سراہا اور انتظامیہ کو ایونٹ کے شاندار انقعاد پر مبارکباد دی اور کہہ کے کیمونٹی آئند بھی منہاج ویلفیر فاونڈیشن سے اسطرح کے ایونٹ کروانے کی توقع رکھتی ہے اس بات کا اعادہ بھی کرتی ہے کہہ وہ ہر سطح پر منہاج القرآن کے ساتھ کھٹری ہے صدر منہاج ڈئیلاگ فورم فرانس طاہر عباس گورایئہ نے منہاج ویلفیر فاونڈیشن کے پروجیکٹ پر شرکاء کو بریف کیا جس میں پاکستان کے مخیرحضرات نے دل کھول کر عطیات دئیے اور منہاج ویلفیر کی مثالی خدمات پر خراج تحسین پیش کیا جنرل سیکرٹری منہاج ویلفیر فاونڈیشن سویڈن افتخار حیدر نے آنے والے معزز شرکاء اور میڈیا کا شکریہ ادا کیا پروگرام کے اختتام ملک پاکستان کی سلامتی اور امت مسلمہ کی سالمیت اور سربلندی کے لیے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔