عمران خان کا یوکے یورپ میں مقیم اوورسیز پاکستانیوں سے خطاب

سابقہ وزیراعظم پاکستان جناب عمران خان نے گزشتہ روز یورپ اور برطانیہ میں مقیم اوورسیز پاکستانیوں سے فیس بک لائیو پر خطاب کیا ہے جس میں خان صاحب نے اوورسیز پاکستانیوں کو پی ٹی آئی کا ساتھ دینے پر خراج تحسین پیش کیا ہے۔ اس خطاب میں عمران خان نے جہاں اپنی حکومت کو ایک سازش کے تحت گرائے جانے اور امپوٹڈ حکومت کی انتقامی کاروائیوں کا ذکر کیا وہیں اووسیز پاکستانیوں پر زور دیا کہ وہ اپنے اپنے ملک میں لوکل سیاستدانوں کو خط اور ای میل لکھ کر بتائیں کہ پاکستان میں اصل میں ہوا کیا تھا۔

عمران خان کا یہ خطاب یورپ اور برطانیہ کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں بڑی بڑی سکرینوں پر دیکھا اور سنا گیا جس میں ہزاروں لاکھوں اوورسیز پاکستانیوں نے حصہ لیا۔ سویڈش شہر سٹاک ہوم کے علاقے فیتیا میں سینکڑوں اوورسیز پاکستانی خواتین حضرات نے ایک بڑے ہال میں جمع ہو کر عمران خان کا یہ خطاب سنا، پاکستانی جھنڈے لہرائے اور پی ٹی آئی کے حق میں اور امپورٹڈ حکومت کے خلاف نعرے لگائے۔ اس اجتماع کا اہتمام سویڈن میں معروف سماجی شخصیت عامر ندیم اور اسکے ساتھیوں نے کیا تھا جبکہ سٹیج پر نظامت کے فرائض سہیل صفدر اور انکے ساتھیوں نے بہترین انداز میں ادا کیئے۔