Annual elections of the International Council of Journalists of Pakistan

انٹرنیشنل جرنلسٹس کونسل آف پاکستان کے سالانہ انتخابات

اردونامہ ویب ڈیسک (انصر اقبال بسرا بریڈفورڈ برطانیہ) انٹرنیشنل جرنلسٹس کونسل آف پاکستان کے سالانہ انتخابات کا انعقاد بریڈفورڈ میں کیا گیا جس میں برطانیہ بھر سے صحافیوں کے علاوہ سابق لارڈ میئرز، کونسلرز، سماجی، سیاسی ،کاروباری شخصیات، قونصلیٹ آف پاکستان بریڈ فورڈ کے قونصل جنرل ابرار حسین خان اور ممبر آف برطانوی پارلیمنٹ عمران حسین نے شرکت کی۔ بریڈفورڈ میں منعقدہ انٹرنیشنل جرنلسٹس کونسل آف پاکستان کے 2022_2023 کے الیکشنز میں اوورسیز باڈی کے لئے راجہ واجد حسین صدر، عرفان احمد نائب صدر ,مقدس مجید فنانس سیکریٹری بلال محمد خان جنرل سیکرٹری اور جوائنٹ سیکریٹری عطا الرحمان عباسی شجاعت نیوز دبئی انفارمیشن سیکرٹری ملک خالد وارثی 92 گلاسگو ,فنانس سیکرٹری مقدس مجید جی ایس ٹی وی مانچسٹر,ایگزیگٹو ممبران ۔ سید وسیم رضا 92 نیوز لندن ,راجہ اجمل اوصاف لندن, زاہد چوہدری چینل 6 جرمنی , شبانہ چوہدری اے ون ٹی وی پیرس , صفدر بخاری یوکے 44لندن, محمد حیدر حفیظ۔ یوکے 44 سٹوک آن ٹرینٹ منتخب ہوئے۔ برطانیہ باڈی کیلئے راجہ خاور بشیر92 نیوز صدر, ثاقب نزیر سپائس ریڈیونائب صدر,قاضی کامران جنرل سیکرٹری اور ملک فاروق اردو ٹائمزبطور انفارمیشن سیکرٹری کامیاب قرار پائے۔ ۔۔

فوٹو کریڈٹ ۔۔شاہنواز

جوائنٹ سیکریٹری محمد سعیدبریڈفورڈ,۔فنانس سیکرٹری ۔اشعر محمود آذاد فری لانس بریڈفورڈ,ایگزیگٹو ممبران ۔ محمد اویس کیانی روز نیوز افتخار پوٹھی ۔اوصاف بریڈفورڈ ,وسیم ہاشمی ۔یوکے 44 برسٹل, راجہ زاہد PTV برمنگھم شہزاد ارمان 92 نیوز نوٹنگھم

قونصل جنرل ابرار حسین خان اور ایم پی عمران حسین نے انٹرنیشنل جرنلسٹس کونسل آف پاکستان کے کامیاب انتخابات پر مبارکباد دیتے ہوئے کہاکہ پاکستانی صحافی عالمی سطح پر قابل فخر صحافتی خدمات سر انجام دے رہے اور عوام کو دنیا بھر کےحالات و واقعات سے آگاہ کر رہے ہیں۔ دیگر شرکا نے انٹرنیشنل جرنلسٹس کونسل آف پاکستان کے پہلی مرتبہ باقاعدہ طور پر برطانیہ میں بیلٹ کے ذریعے کامیاب انتخابات کے انعقاد پر ٹیم کوخراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہم امید کرتے ہیں کہ برطانیہ میں مقیم صحافی اپنے کام سے ہمیسہ پاکستان کا وقار بلند رکھیں گے۔ کونسل کے مرکزی چئیرمین وقار بابر مغل نے تنظیم کے اغراض و مقصد بیان کرتے ہوئے کہا کہ ہماری تنظیم اس لحاظ سے مختلف ہے کہ ہم پاکستان اور دیگر ممالک میں مقیم صحافیوں کے مسائل کو حل کرنے اور خاص طور پر پاکستان میں کسم پرسی کی زندگی گزارنے والے صحافیوں کو مالی امداد اور قانونی معاونت کے ساتھ ساتھ تربیتی ورکشاپس اور سیمینارز کا انعقاد بھی کرتے ہیں۔ ضرورت مند صحافیوں کی مالی مدد کیلئے تنظیم کے نو منتخب صدر راجہ خاور اور سپریم کونسل کے ممبر چوہدری بشیر جلد ہی پاکستان جاکرمستحق صحافیوں میں ڈیڑھ ملین کی رقم تقسیم کریں گے ۔۔ سپریم کونسل کے ممبر غلام حسین اعوان، چودھری بشیر، راجہ ثاقب، تنویر بخاری، ادیب مشتاق اور محمد ادریس نے تنظیم کی کارگردگی پر روشنی ڈالی اور ٹیم کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا۔ سرپرست اعلٰی شکیل قرار مرکزی صدر سردار ممتاز انقلابی,اور ڈاکٹر سعدیہ کمال نے پاکستان سے ٹیلی فونک خطاب کیا ۔الیکشن کمیشن کے فرائض طاہر خان, علامہ حافظ آزاد, اسد ملک اور قیصر محمود نے سر انجام دیے۔ کونسل کے سرپرست اعلی طاہر خان کی جانب سے نتائج اعلان کے بعد قونصل جنرل ابرار حسین خان نے کامیاب ہونے والے عہدیدارن سے حلف لیا۔