ڈاکٹر عامر لیاقت حسین دم گھٹنے سے کراچی اپنے گھر میں انتقال کر گئے

پی ٹی آئی کے منحرف ایم این اے ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کراچی میں اپنے گھر کے بیڈ روم میں جنریٹر کا دھواں بھرنے سے دم گھٹنے کی وجہ سے وفات پا گئے ہیں۔ انکے ڈرائیور کے مطابق آخری مرتبہ رات گیارہ بجے انکی عامر حسین سے بات ہوئی تھی لیکن صبح انکے ملازمین نے دھواں پھیلنے پر شور مچایا اور ڈرائیور نے کسی طریقے سے کمرے کا دروازہ کھولا تو عامر حسین گہری بیہوشی کی حالت میں تھے انہیں کمرے سے نکالنے پر ڈرائیور کی حالت بھی خراب ہوگئی۔

ڈرائیور نے ایمبولینس کے ذریعے انہیں آغا خان ہسپتال پہنچایا جہاں ڈاکٹرز نے انکی موت کی تصدیق کردی ہے۔ انکی موت کی اصل وجہ پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے پر ہی سامنے آئے گی۔ مختلف سیاسی اور سماجی شخصیات نے انکی اچانک موت پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار کیا ہے۔