دنیا نیوز کے برطانیہ میں سات سال مکمل

اردونامہ ویب ڈیسک (انصر اقبال بسرا لندن برطانیہ) دنیا نیوز کی برطانیہ سے باقاعدہ آغاز اور کامیابی کے سات سال مکمل ھو چکے لندن میں رنگارنگ تقریب کا انعقاد جس میں سیاسی سماجی اور کاروباری شخصیات نے شرکت کی اور دنیانیوز کا کیک کاٹا گیا۔ شرکاء نے دنیا نیوز کے چیئرمین میاں عامر اور ھیڈ آف انٹرنیشنل نیوز ڈیسک اظہر جاوید صاحبان اور برطانیہ یورپ امریکہ سمیت دنیا بھر میں پھیلے دنیا نیوز کے نمائندگان کو مبارکباد پیش کی۔ اوورسیز میں دنیا نیوز کی کامیابی اور دنیا میں سب سے بڑی اور پروفیشنل ٹیم بنانے پر اظہر جاوید صاحب کو سراہا گیا اور دنیا نیوز کی دنیا بھر میں کامیابیوں اور مزید ترقی کے لئیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا گیا۔