پنجاب اسمبلی میں پی ٹی آئی کے امیدواروں کی کامیابی پر سویڈن میں اظہار تشکر

اردونامہ ویب ڈیسک (انصر اقبال بسرا سٹاک ہوم سویڈن) پاکستان تحریک انصاف سویڈن کے رہنما رانا یاسین کی طرف سے چوہدری پرویز الہی کے وزیر اعلی پنجاب، سردار سبطین خان کے اسپیکر پنجاب اسمبلی بننے اور ڈپٹی اسپیکر دوست محمد مزراری کے خلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب ہونے پر پاکستان تحریک انصاف سویڈن کی طرف سے انصاف ہاؤس سویڈن میں اظہار تشکر منانے کےلئے ایک شاندار تقریب کا اہتمام کیا گیا، جس میں تحریک انصاف سویڈن کی مقامی قیادت اور کارکنان نے بھر پور شرکت کی۔

سویڈن میں پی ٹی آئی رہنماؤں کا اردونامہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ہم امید کرتے چوہدری پرویز الہی سانحہ ماڈل ٹاؤن کے قاتلوں کیفرکردار تک پہنچانے میں اپنا بھر پور کردار ادا کریں گے اور سانحہ میں ملاوث ملزمان کو سرکاری عہدوں سے فوری طور ہٹا دیں گے اور انکو انصاف کے کٹہرے میں لائیں گے۔ مریم نواز لوگوں کو بلیک میل اور اُن کی ویڈیوز لیک کرنے کے علاوہ کچھ نہیں کر سکتیں،ہم مریم نواز کے شکر گزار ہیں جس کی وجہ سے ن لیگ آج ہر سطح پر زلیل و رسواہورہی ہے اور انشااللہ جب تک عمران خان کہیں گے پرویز الٰہی تب تک وزیر اعلیٰ ہیں۔ کوآرڈینیٹر پی ٹی آئی سویڈن چوہدری رفاقت علی گجر نے آنے والے معزز شرکا کو ویلکم کیا اور انکا شکریہ ادا کیا کہ وہ ورکنگ ڈے میں اپنا قیمتی وقت نکال کر تشریف لائے۔