پی ٹی آئی کی ضمنی الیکشن میں تاریخ ساز کامیابی پر سویڈن میں اظہار تشکر

اردونامہ ویب ڈیسک (انصر اقبال بسرا سٹاک ہوم سویڈن) پی ٹی آئی مرکزی آفس سٹاک ہوم میں کوآرڈینیٹر پی ٹی آئی سویڈن چوہدری رفاقت علی گجر اورسنئیر رہنما پی ٹی آئی سویڈن رانا یاسین کو منہاج القرآن انٹرنیشنل سٹاک ہوم نے میاں یاسین اعجاز کی قیادت میں دوست احباب نے ضمنی الیکشن میں پی ٹی آئی کی شاندار کامیابی پر مبارکباد دی اور مٹھائی کھلائی۔ اردونامہ سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری رفاقت علی گجر کا کہنا تھا کپتان جیت گیا کپتان کا بیانیہ جیت گیا، پاکستان کی عوام جیت گئے ہیں، زندہ قوموں کے فیصلے اسی طرح کے ہوتے ہیں ، تمام تر مشکلات اور مسائل کے باوجود یہ فیصلہ اس بات کا گواہ ہے کہ گھیرا تنگ کرنے سے جب کسی آواز کو دبانے کی کوشش کی جاتی ہے تو بغاوت جنم لیتی ہے یا پھر شعور بیدار ہوتا ہے۔ تاریخ بھی اس بات کی گواہ ہے اور آج پھر سے ایک نئی تاریخ لکھی گئی ہے۔

یاد رکھیے گا کہ یہ ایک زندہ قوم کا تاریخی فیصلہ ہے جسے بدلنے کی ہر ممکن کوشش کی گئی تھی مگر ہم کھڑے تھے ہم کھڑے ہیں اور کھڑے رہیں گے ۔۔ یہ قدم اب ثابت قدم رہیں گے۔ آج بوڑھے جوان عورتیں اور یہاں تک کہ معذور افراد کا پولنگ سٹیشن آنا ایک بڑے انقلاب کی بنیاد ہے اور اب اس ملک کو انقلاب کی ہی ضرورت ہے اور انشااللّہ ہم کپتان کی قیادت میں ووٹ کے ذریعے انقلاب لائیں گے۔ رانا یاسین صاحب نے تمام دوستوں اور میڈیا حضرات کا تہ دل سے شکریہ ادا کیا کہ وہ انکی خوشی میں شامل ہوئے اور انہیں عزت بخشی۔