سعودی عرب میں تیسرے ویلفیئر اتاشی کی تعیناتی سے اورسیز پاکستانیوں کے مسائل تیز رفتاری سےحل ہونگے

اردونامہ ویب ڈیسک (ارشدتبسم، الریاض سعودی عرب) سفارتخانہ پاکستان الریاض سعودی عرب میں پہلی مرتبہ تین ویلفیئر اتاشی کی تعیناتی سے تارکین وطن کے مسائل تیز رفتاری سے حل ہونے کی امید کرتے ہیں۔ معروف سماجی شخصیت ارشدتبسم نے پریشان حال پاکستانیوں کے وفد کے ساتھ نجم نواز ثاقب سے خصوصی ملاقات کی اور اس ملاقات میں 55 بےروزگار پاکستانیوں کا مسئلہ بھی اٹھایا۔ ویلفیئر اتاشی نے وفد کو یقین دلایا کہ ان کے قانونی مسائل کے حل اور روزگار کی فراہمی انکی اولین ذمہ داری ہے اور اس کیس پر ترجیحی بنیادوں پر کوششیں کی جارہی ہیں۔ لاچار پاکستانیوں کے وفد نے ویلفیئر اتاشی کے سامنے اپنے مسائل رکھے اور سفارتخانہ پاکستان سمیت اورسیز پاکستانیوں کے تعاون کا شکریہ ادا کیا۔ نجم نواز ثاقب نے غبیرہ کیمپ کے 55 افراد کی ترجیحی بنیادوں پر مسائل حل کرنے کی یقین دہانی بھی کروائی ہے۔