Warning: Undefined array key "geoplugin_countryName" in /customers/9/f/a/urdunama.eu/httpd.www/wp-content/themes/upaper/functions.php on line 341
261

الفریڈ ہیچکاک کی جائے پیدائش اور میں۔ Alfred Hitchcock Birthplace and Me

سر الفریڈ جوزف ہچکاک اگست 1899 کو لندن کے علاقے ایسیکس، لیٹن سٹون میں پیدا ہوا۔ وہ انگلش فلم ڈائریکٹر اور پروڈیوسر تھا اور اسے اپنے زمانے میں ماسٹر آف سسپنس کہا جاتا تھا۔ اس نے سب سے پہلے سسپنس اور نفسیاتی تھرل والی اور خاموش اور بولنے والی دونوں قسم کی فلمیں بنائیں۔

وہ سب سے زیادہ میڈیا میں نظر آنے والا پبلک فگر تھا اور اس نے دس سال الفریڈ ہچکاک پریزینٹس نامی ٹی وی پروگرام کی میزبانی کی تھی۔ اپنی زندگی میں بیشمار فلمیں پروڈیوس اور ڈائریکٹ کیں اور بیشمار ایوارڈ حاصل کیے اور 1980 میں کیلیفورنیا امریکہ میں وفات پا گیا۔

جس بلڈنگ میں ہچکاک پیدا ہوا تھا اسے ایسیکس کی کونسل نے باہر سے رینوویٹ کرکے اوپر اُڑتے ہوئے پرندوں کی تصویریں بنا دیں ہیں تاکہ اسکی برطانیہ کیلئے خدمات پر اس کو خراج تحسین پیش کیا جاسکے۔

اس بلڈنگ میں راقم کو کچھ دن رہنے کا موقعہ ملا کیونکہ یہاں ایک اچھے دوست فیضان سرور صاحب کافی عرصے سے رہائش پذیر ہیں اور لندن وزٹ کے دوران انہوں نے کمال محبت سے اپنی میزبانی کا شرف بخشا۔ چار سال بعد ہماری دوبارہ ملاقات ہورہی تھی اور وہ بھی الفریڈ ہچکاک کی جائے پیدائش والی بلڈنگ میں، اسلئے دوسری باتوں کے علاوہ ہچکاک کا بات چیت میں کافی تذکرہ رہا۔

ہچکاک کی فلموں کی طرح یہ بلڈنگ بھی اندر سے سسپنس سے بھرپور تھی اور رات کو فرش پر کمال احتیاط کیساتھ قدم رکھنے پڑتے تھے کہ کہیں نیچے رہنے والوں کیساتھ ساتھ الفریڈ ہچکاک کی روح بھی نہ جاگ جائے۔

راقم فیضان سرور صاحب کا شکر گزار ہے کہ انہوں نے اپنی میزبانی اور رہنمائی کیساتھ ساتھ ہچکاک کے گھر میں رہنے کا موقعہ بھی فراہم کیا جو انشااللہ لائف ٹائم یاد رہے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں