326

روسی مسافر طیارے کی کھیتوں میں ہنگامی لینڈنگ

روس میں مسافر طیارے سے پرواز کے دوران پرندے ٹکرا گئے جس کے باعث انجنز میں آگ بھڑک اٹھی لیکن پائلٹس نے کمال مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے جہاز کو ہنگامی بنیادوں پر کھیتوں میں لینڈ کروا دیا جس کے باعث کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

پرندہ ٹکرانے کے باعث ہنگامی لینڈنگ میں9بچوں سمیت 23مسافرزخمی ہوئے۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق روسی ایئربس میں 230 سے زائد مسافر سوار تھے تاہم پرندے ٹکرانے کے باعث جہاز کے انجن میں آگ لگ گئی اور دوسرے نے کام چھوڑ دیا جس پر پائلٹس نے ماسکو کے باہر کھیتوں میں ہنگامی لینڈ نگ کی جس دوران حاملہ خاتون اور 9 بچوں سمیت 23 افراد زخمی ہوئے جنہیں طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں