264

اکمل، کامل، مکمل، کمال اور ادھورے

اکمل انسان تو ایک ہی تھا، جس کا نام نامی اسمِ گرامی محمدِ اکرم صل اللہ علیہ و آلہ و سلم تھا. اس نے اخلاق و کردار اکمل کر دیا، اس نے دین اکمل کر دیا، دنیا اکمل کر دی، وہ اشرف المخلوقات تھا، اس جیسا نہ پہلے کوئی تھا نہ بعد میں کوئی ہو سکتا ہے. جسے دیکھ کر حسان نے کہا تھا:

واحسن منک لم ترقط عینی ِِ
واجمل منک لم تلد النساءِِ
خلقت مبرءاََ من کل عیب
کاَنک قد خلقت کما تشاءِِ

اُس اکمل نے بھی زندگی کے تریسٹھ سال گزارے، اپنا مشن بھی اکمل کیا اور اس جہانِ فانی سے رخصت ہوا.


پھر کاملین کا دور تھا وہ خلفائے راشدین تھے، عشرہ مبشرہ تھے، بدری تھے، بیعت رضوان والے تھے، فاتحین مکہ تھے. انہوں نے دین اسلام کی بنیادوں کو اپنے خون سے سینچا، رسول اللہ کے شانہ بشانہ کھڑے ہوئے، جان و مال، عزت و آبرو سب کچھ محمد کے نام پر لُٹا دیا اور جنت خرید لی

پھر مکمل لوگوں کا زمانہ آیا، وہ تابعین تھے، محافظِ دین تھے، حُفاظِ حدیث تھے، علم پر حریص تھے. انہوں نے دین اسلام کی مشعل صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کے ہاتھوں سے لی اور دنیا کے ہر کونے میں روشنی پھیلا دی..

پھر کمال لوگوں کا زمانہ آیا، وہ تبع تابعین تھے، انہوں نے ایک ایک حدیث ، ایک ایک مسئلہ لکھ کر رکھ دیا، صحیح غلط پرکھنے کے اصول بنائے، وضاعینِ حدیث کے سامنے ایسا بند باندھا کہ اگلے ہزاروں سال تک اسے کوئی توڑ نہیں سکتا.

پھر آہستہ آہستہ تنزّل شروع ہوا، عمل والے چلے گئے، محض علم والے رہ گئے

پھر علم بھی اٹھنا شروع ہوا اور ایک ایک کر کے علم والے بھی چلے گئے

آج نہ عمل والے ہیں نہ علم والے ہیں، یہ ادھوروں کا زمانہ ہے.

مجھ جیسے نامی مسلمان بچے ہیں جن کا صرف نام مسلمانوں والا ہے.. میں جو کچھ کہتا ہوں پہلے کہا جا چکا ہے، آپ جو سنتے ہیں پہلے سنا جا چکا ہے. تمام اچھی باتیں کہی جا چکیں، لکھی جا چکیں. ہم سب چبی چبائی سنی سنائی چغلی چغلائی باتیں کر رہے ہیں سن رہے ہیں، بس عمل کرنا باقی ہے..

میں گناہ گار ہوں، مجھ میں غلطیاں ہیں اور میں ناقابلِ اصلاح بھی ہوں، سو مجھے چھوڑئیے اپنے آپ کو ٹھیک کیجئے، اپنی سیٹ بیلٹ اور آکسیجن ماسک لگائیے کہ یہ جہاز کچھ ہی دیر میں کریش ہونے والا ہے…
p.p1 {margin: 0.0px 0.0px 0.0px 0.0px; text-align: right; font: 12.0px ‘.Geeza Pro Interface’; color: #454545}
p.p2 {margin: 0.0px 0.0px 0.0px 0.0px; text-align: right; font: 12.0px ‘Helvetica Neue’; color: #454545; min-height: 14.0px}
span.s1 {font: 12.0px ‘Helvetica Neue’}

اپنا تبصرہ بھیجیں