Warning: Undefined array key "geoplugin_countryName" in /customers/9/f/a/urdunama.eu/httpd.www/wp-content/themes/upaper/functions.php on line 341
307

سعودی عرب کا انڈیا میں پلوامہ حملے پر پاکستان کی مذمت کرنے سے انکار

سعودی عرب نے بھارت کے دباوُ کے باوجود پاکستان کی مذمت کرنے سے انکار کر دیاہے۔ بھارتی میڈ یا کو انٹر ویو دیتے ہوئے سعودی وزیر مملکت برائے امور خارجہ عادل الجبیر نے کہا ہے کہ پلوامہ حملے میں ابھی کسی قسم کے کوئی ثبوت سامنے نہیں آئے تو ہم کیسے پاکستان کی مذمت کریں؟

انہوں نے کہا کہ ابھی تک پلوامہ حملے میں پاکستان کے ملوث ہونے کا کوئی ثبوت ہمارے پاس نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشیدگی میں کمی کے لیے سعودی عرب اور بھارت مل کر کام کریں گے۔

واضح رہے کہ 14 فروری کو مقبوضہ کشمیر کے ضلع پلوامہ میں بھارتی سیکیورٹی اہلکاروں کی بس پر کارخودکش حملے میں 45 سے زائد فوجی اہلکار ہلاک ہو گئے تھے جب کہ متعدد زخمی ہوئے تھے۔پلوامہ حملے کے بعد سے ہی بھارت نے بغیر کسی تحقیقات کے پاکستان پر الزام تراشی کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے اور انتہا پسند ہندوو¿ں کی جانب سے پاکستان کو دھمکیاں دی جا رہی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں