236

آئی ایف جے ایوارڈ عارف خٹک کے نام۔

 سوشل میڈیا بلاگنگ کی بات ہو اور عارف خٹک صاحب کا نام نہ آئے، یہ ہو نہیں سکتا۔ عارف بھائی جو لالہ عارف خٹک کے نام سے مشہور ہیں، سوشل میڈیا پر ہر دل عزیز شخصیت ہیں اور سچی اور کھری باتیں لکھنے کیلئے مشہور ہیں۔ انکی باتیں اتنی سچی ہوتیں ہیں کہ اکثر اوقات اون لائن شائع کرتے وقت سنسرشپ کا استعمال کرنا پڑتا ہے۔

عارف خٹک صاحب کو سوشل میڈیا بلاگنگ اور ہیومن رائٹس کی خدمات کے عوض انٹرنیشنل فیڈریشن آف جرنلسٹس برسلز بلجئیم نے آئی ایف جے ایوارڈ سے نوازا ہے۔

اردونامہ کی طرف سے جناب عارف خٹک صاحب کو ایوارڈ حاصل کرنے پر تہہ دل مبارک باد پیش کی جاتی ہے۔

عارف خٹک صاحب نے اپنا یہ ایوارڈ اپنے دیرینہ دوست اور اردو ادب کے بڑے نام جناب لالہ صحرائی صاحب کے نام کیا ہے۔

 لالہ عارف خٹک
لالہ صحرائی

اپنا تبصرہ بھیجیں