Warning: Undefined array key "geoplugin_countryName" in /customers/9/f/a/urdunama.eu/httpd.www/wp-content/themes/upaper/functions.php on line 341
239

تاجکستان میں دہشت گرد حملے میں چار غیر ملکی سائیکل سوار ہلاک

تاجکستان میں چار غیر ملکی سائیکل سوار اس وقت ہلاک ہو گئے جب ایک کار نے ان کو روند ڈالا۔ انہیں زخمی کرنے کے بعد کار میں سوار دہشت گردوں نے باہر نکل کر ان پر خنجروں سے حملہ کر یا۔

تاجکستان کی وزارت داخلہ اور امریکی سفارت خانے نے بتایاہے کہ ہلاک ہونے والوں میں امریکہ، سوئٹزرلینڈ اور نیدر لینڈز کے سائیکل سوار شامل تھے۔

حکام کا کہنا ہے کہ اس حملے میں تین سائیکل سوار زخمی بھی ہوئے جن کا تعلق سوئٹرزلینڈ، نیدرلینڈز اور فرانس سے تھا۔

سیکیورٹی فورسز نے حملہ آوروں کا پیچھا کیا اور چار کو ہلاک کر دیا، جن میں ایک وہ حملہ آور بھی تھا جس نے گرفتاری میں مزاحمت کی تھی۔ جب کہ پانچویں حملہ آور کو پکڑ لیا گیا۔

تاجکستان کے وزیر داخلہ رمضان رحیم زادہ نے بتایا کہ کار میں سوار جس دہشت گرد گروپ نے سائیکل سواروں پر حملہ کیا ، ان کی شناخت کر لی گئی ہے۔ ہمیں ان لوگوں کا بھی پتا چلا گیا ہے جو مفرور ہیں۔ ہم نے ان کے خلاف کارروائی کی ہے۔ ان میں سے ایک مارا گیا ہے اور دوسرا گرفتار ہو گیا ہے۔

جب کہ میڈیا کی ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ دو مشتبہ افراد کو ہلاک کیا گیا ہے۔

امریکی سفارت خانے نے کہا ہے کہ ان کے پاس امریکی شہریوں پر حملے کی دھمکی سے متعلق کوئی پیشگی اطلاع نہیں تھی۔

سابق سوویت یونین سے آزادی حاصل کرنے کے تھوڑے ہی عرصے کے بعد تاجکستان کو حکومت مخالف فورسز سے لڑنا پڑا تھا جن میں بہت سے اسلام پسند بھی شامل تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں