254

اردونامہ کی طرف سے آلبی سٹاک ہوم میں افطار پارٹی۔

اردونامہ کی طرف سے بت شرکا کے علاقے آلبی کے خوبصورت ہال آلبی جیرتا میں ایک پرتکلف افطار پارٹی کا اہتمام کیا گیا۔ اس تقریب میں سٹاک ہوم میں رہنے والی درجنوں مشہور پاکستانی شخصیات نے شرکت کی۔

ان میں آنریری جج لیاقت علی خان، خواجہ مقصود، حمزہ ایاز، دین چوہدری، برگان فوزی، رضوان بھٹی، ملک شہزاد، شیخ سعید، حافظ سجاد، حمزہ حمیر، حمیر رسول، صادق علی، ذکریا ریاض ڈار، ڈاکٹر عبدالنعیم، عامر اشفاق، بلال انور، سہیل صفدر، محمد مہدی، طارق چوہدری، ندیم انجم مہر، اختر کھٹانہ اور بہت سے دیگر شامل تھے۔ سابق پاکستانی سفیر بابر ستار بھی اس تقریب میں مدھو تھے جو خرابئ صحت اور معمری کی وجہ سے تشریف نہ لا سکے۔ چھٹی کے دن اور رمضان کے آخری عشرے کی وجہ سے کئی اہم شخصیات دوسری بہت سے جگہوں پر پہلے سے مدھو ہونے کی وجہ سے تقریب میں تشریف نہ لا سکیں۔

مہمان شام نو بجے آنا شروع ہوگئے تھے۔ مہمانوں کو خوش آمدید کہنے کیلئے لیاقت علی خان صاحب ھال میں موجود تھے۔ سویڈن کی مصروف زندگی کی وجہ سے کئی مہمان کافی عرصے بعد ایک دوسرے سے مل رہے تھے اسلئے محفل میں حال احوال، سیاست اور پاکستانی حالات پر دلچسپ گفتگو جاری رہی۔ افطاری کا وقت شام سوا دس بجے تھا۔ سویڈن میں تقریباً اکیس گھنٹے کا روزہ ہوتا ہے اسلئے مہمان افطاری کا بےتابی سے انتظار کر رہے تھے۔

اس تقریب میں رمضان اور پاکستانی کلچر کی مناسبت سے کئی مزیدار کھانوں کا بندوبست کیا گیا تھا۔ مہمانوں  نے گھر کے بنے ہوئے کھانوں کو خوب پسند کیا اور اچھی تقریب منعقد کرنے پر شکریہ ادا کیا۔ نماز کا وقت قریب تھا اسلئے مہمان دعاؤں کیساتھ رخصت ہو گئے۔

اردونامہ ویب سائیٹ اور اڈیٹر طارق محمود کی طرف سے مہمانوں کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا جاتا ہے جنہوں نے اپنی مصروف زندگی سے وقت نکالا اور اس تقریب میں شرکت کی۔

لیاقت علی خان، شیخ سعید بمعہ صاحبزادگان، حافظ سجاد
حمزہ حمیر، حمیر رسول
صادق علی، حمیر رسول
طارق محمود، ذکریا ریاض ڈار، ڈاکٹر نعیم، عامر اشفاق
بلال انور، طارق محمود
بلال انور، حمیر رسول
سہیل صفدر، محمد مہدی
ذکریا ریاض ڈار، ڈاکٹر نعیم، عامر اشفاق
دین چوہدری، شیخ سعید، حمزہ ایاز، رضوان بھٹی، خواجہ مقصود
خواجہ مقصود، برگان فوزی، ملک شہزاد، طارق چوہدری
ندیم انجم مہر، حافظ سجاد
حافظ سجاد، شیخ سعید بمعہ صاحبزادگان
طارق چوہدری
حافظ سجاد، شیخ سعید بمعہ صاحبزادگان
سہیل صفدر، ڈاکٹر نعیم، عامر اشفاق

اردونامہ کی طرف سے آلبی سٹاک ہوم میں افطار پارٹی۔” ایک تبصرہ

اپنا تبصرہ بھیجیں