Warning: Undefined array key "geoplugin_countryName" in /customers/9/f/a/urdunama.eu/httpd.www/wp-content/themes/upaper/functions.php on line 341
308

محمدﷺ کا روزہ قریب آ رہا ہے۔ بلندی پہ اپنا نصیب آ رہا ہے ۔

 محمدﷺ کا روزہ قریب آ رہا ہے
بلندی پہ اپنا نصیب آ رہا ہے
فرشتوں یہ دے دو پیغام انکو
خبر جا کے دے دو انکو فرشتوں
کہ خادم تمھارا سعید آ رہا ہے
مدینہ ، مدینہ ، مدینہ ، مدینہ
بڑا لطف دیتا ہے نام مدینہ

وفا تم نہ دیکھو گے ہرگز کسی میں
زمانہ وہ ایسا قریب آ رہا ہے
حفاظت کرو اپنے ایمان و دین کی
زمانہ وہ ایسا عجیب آ رہا ہے
محمدﷺ کا روزہ قریب آ رہا ہے
بلندی پہ اپنا نصیب آ رہا ہے
فرشتوں یہ دے دو پیغام انکو
خبر جا کے دے دو انکو فرشتوں
کہ خادم تمھارا سعید آ رہا ہے
مدینہ ، مدینہ ، مدینہ ، مدینہ
بڑا لطف دیتا ہے نام مدینہ

تمہیں کچھ خبر ہے کہاں جا رہا ہوں
رسول خدا ہیں وہاں جا رہا ہوں
تمہیں کچھ خبر ہے میں کیا پا رہا ہوں
محبت کا انکی مزہ پا رہا ہوں
چلو جا کے رہنا مدینے میں اب تو
قیامت کا منظر قریب آ رہا ہے
فرشتوں یہ دے دو پیغام انکو
خبر جا کے دے دو انکو فرشتوں
کہ خادم تمھارا سعید آ رہا ہے
مدینہ ، مدینہ ، مدینہ ، مدینہ
بڑا لطف دیتا ہے نام مدینہ

نگاہوں میں سلطانیت ہیچ ہو گی
جو پائے گا دل میں پیام مدینہ
سکون جہاں تم کہاں ڈھونڈتے ہو
سکون جہاں ہے نظام مدینہ
مدینہ ، مدینہ ، مدینہ ، مدینہ
بڑا لطف دیتا ہے نام مدینہ

محمدﷺ کا روزہ قریب آ رہا ہے
بلندی پہ اپنا نصیب آ رہا ہے
فرشتوں یہ دے دو پیغام انکو
خبر جا کے دے دو انکو فرشتوں
کہ خادم تمھارا سعید آ رہا ہے
مدینہ ، مدینہ ، مدینہ ، مدینہ
بڑا لطف دیتا ہے نام مدینہ

اپنا تبصرہ بھیجیں