65

ڈکٹر پرویز لوہسر کی پاکستان میں اعلیٰ سطحی ملاقاتیں اور صدرِ پاکستان سے خصوصی اعزاز

صدرِ پاکستان جناب آصف علی زرداری نے ڈاکٹر پرویز اقبال لوہسر، چیئرمین ای یو پاک فرینڈشپ فیڈریشن یورپ، کو 27ویں نیشنل سیکیورٹی ورکشاپ (NSW) کی کامیاب تکمیل پر سرٹیفکیٹ پیش کیا۔ یہ ورکشاپ 27 اکتوبر سے 28 نومبر 2025 تک اسلام آباد میں انسٹی ٹیوٹ فار اسٹریٹجک اسٹڈیز، ریسرچ اینڈ اینالیسس (ISSRA) میں منعقد ہوئی۔ ورکشاپ کے دوران ڈاکٹر لوہسر نے ملک کے تینوں صوبائی دارالحکومتوں—کوئٹہ، کراچی اور لاہور—کا مطالعاتی دورہ کیا، جہاں انہوں نے متعلقہ گورنرز، وزرائے اعلیٰ اور کور کمانڈرز سے اہم ملاقاتیں کیں۔

ڈاکٹر پرویز اقبال لوہسر نے جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو) راولپنڈی میں فیلڈ مارشل جنرل سید عاصم منیر سے بھی NSW-27 کے سلسلے میں خصوصی ملاقات کی۔ اس موقع پر انہوں نے قومی سلامتی کے حوالے سے اپنی آراء کا تبادلہ کیا۔ ڈاکٹر لوہسر نے ورکشاپ کے کامیاب انعقاد پر ISSRA کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ 27ویں نیشنل سیکیورٹی ورکشاپ نے شرکاء کو قومی سلامتی، پالیسی سازی اور اسٹریٹجک امور سے متعلق انتہائی مفید علم اور عملی تجربہ فراہم کیا۔