بھارت سے فتح مبین کا کریڈٹ ہر کوئی لے رہا ہے لیکن یہ قدرت کا معجزہ ہے اور اس معجزہ کے بعد پاکستان کے لیے دنیا بدل چکی ہے پاکستان عرصہ دراز سے دہشتگردی کی لپیٹ میں تھا اور ہم نے دنیا کو چیخ چیخ کر بتایا کہ پاکستان کے خلاف ایک سازش کے تحت دہشتگردی مسلط کی جا رہی ہے لیکن دنیا ہماری بات ماننے کی بجائے الٹا ہم پر دہشتگردی کو پرموٹ کرنے کا الزام لگا کر ہم پر طرح طرح کی پابندیاں لگاتی رہی لیکن پاکستان نے کمال حوصلہ اور دلیری کے ساتھ دنیا کی پابندیوں کا مقابلہ بھی کیا اور دہشتگردوں سے بھی نمٹتے رہے پاکستان کے دشمنوں کا خیال تھا کہ پاکستان دہشتگردی پر قابو پانے میں ناکام رہے گا پاکستان کی معیشت اور معاشرت اسی رو میں بہہ جائے گی اور پاکستان جب عدم استحکام کی حدوں کو چھو لے گا تو 1971 والی تاریخ دوہرا کر پاکستان کے ٹکڑے کر دیں گے پاکستان اندرونی خلفشار کا بھی شکار رہا توانائی کا بحران بھی برداشت کر گیا مہنگائی کی عفریت کا بھی مقابلہ کر گیا برے ترین حالات کو بھی فیس کر گیا لیکن اپنے دفاع سے کبھی غافل نہ رہا پاکستان نے دووقت کی روٹی کی بجائے ایک وقت کی روٹی کھا کر بھی گزارا کر لیا لیکن اپنی دفاعی ضرورتوں پر کوئی سمجھوتہ نہ کیا بلکہ دور حاضر کے تقاضوں کے مطابق اپنی تیاریاں جاری رکھیں آج ہماری دفاعی صلاحیتوں نے پاکستان کو نہ صرف بچا لیا ہے بلکہ دنیا میں ایک نئے پاکستان کے طور پر متعارف کروایا ہے کل تک ناکام ریاست کے طعنے سننے والا پاکستان آج باوقار ملک کے طور پر گردانا جا رہا ہے یہ صرف اور صرف ہماری دفاعی صلاحیتوں کے بل بوتے پر ممکن ہوا ہے اوپر سے جب رب مہربان ہوتا ہے تو ازخود راستے بنتے جاتے ہیں ہم دنیا کو باور کروا رہے تھے کہ بھارت ہمارے اندرونی معاملات میں مداخلت کر رہا ہے وہ پاکستان میں دہشتگردی کر رہا ہے دہشتگر گروپوں کو سپورٹ کر رہا ہے لیکن کوئی ہماری بات نہیں مانتا تھا بھارت جو کچھ پاکستان میں کر رہا تھا اس کا حوصلہ اتنا بڑھ گیا کہ وہی کچھ اس نے اپنے مخالفین کو ختم کرنے کے لیے کینڈا امریکہ برطانیہ اور یورپین ممالک میں شروع کر دیا بھارت کو ایکسپوز کرنے کا سب سے بڑا کریڈٹ کینڈا کے سابق وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کو جاتا ہے جس نے اپنے بھارتی نژاد کینڈین شہریوں کی ہلاکت پر سٹینڈ لیا اور آخری حد تک جا کر بھارت کو بےنقاب کیا جس کے بعد امریکہ برطانیہ اور یورپی ممالک بھی بھارت کی دہشتگردی کو سمجھ گئے انھوں نے ثبوتوں کے ساتھ بھارت کا مکروہ چہرہ دنیا کے سامنے رکھا دراصل بھارت اپنے آپ کو دنیا کی سپرپاور کے مقابلہ کا ملک تصور کیے بیٹھا تھا اور اسے یقین تھا کہ وہ جو مرضی کرلے دنیا میں اسے روکنے ٹوکنے والا کوئی نہیں لیکن جب پاکستان نے اس کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا اور اسے چاروں شانے چت کردیا تو اس کا سارا غرور خاک میں ملا دیا تو دنیا کو سمجھ آگئی کہ بھارت خالی خولی بڑھکیں مارنے والا ملک تھا جبکہ پاکستان اپنے سے کئی گنا زیادہ وسائل رکھنے والے بڑے ملک کو بھی نکیل ڈالنا جانتا ہے تو دنیا پاکستان کی صلاحیتوں کی معترف ہو گئی آج پاکستان پر دنیا کے دروازے کھل رہے ہیں پاکستان جسے کل تک دہشتگرد ملک ڈیکلیر کروانے کی سرتوڑ کوششیں ہو رہی تھیں آج اسی پاکستان کو دہشتگردی پر قابو پانے کے لیے ذمہ داریاں دی جا رہی ہیں بھارت کی تمام تر سفارتی کوششوں اور لابنگ کے باوجود پاکستان کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی طالبان پر پابندیاں لگانے والی کمیٹی کا چیئرمین منتخب کر لیا گیا ہے اس کے علاوہ انسداد دہشتگردی کمیٹی کا وائس چیرمین مقرر کر دیا گیا ہے جو پاکستان کی دہشتگردی سے نمٹنے کی صلاحیتوں کا اعتراف ہے اب پاکستان دنیا کو تجویز کرے گا کہ دہشتگردی پر قابو پانے کے لیے کیا اقدامات کیے جائیں۔
روس جوکہ ہمیشہ سے بھارت کا قریبی دوست اور اتحادی رہا ہے وہ آج پاکستان کے ساتھ کھڑا ہو گیا ہے وہ پاکستان میں سٹیل مل کو بحال کرنا چاہتا ہے اور پاکستان میں دواعشاریہ چھ ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کر رہا ہے امریکہ نے پاکستان کے ساتھ تجارت کو فروغ دینے کا اعادہ کیا ہے امریکہ کشمیر کے تنازع پر ثالثی کروانے کو تیار ہے امریکہ سے تعلقات کی بہتری پر ہی پاکستان کو آئی ایم ایف قرض دینے کے لیے تیار ہوئی ورلڈ بنک اگلے دس سالوں کے لیے پاکستان میں 40 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کے لیے تیار ہے چین جو کہ پاکستان کا جان جگر ہے نے دنیا کے سب سے جدید ترین طیارے J35 دینے کا اعلان کیا ہے بھارت کو پاکستان کے پانی بند کرنے پر بھارت کا پانی بند کرنے کی وارننگ دے دی ہے اور پاکستان میں تین اعشاریہ سات بلین ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان کیا ہے اس کے علاوہ پاکستان کی ضرورتوں کا بھی خیال رکھنے کا اعلان کیا ہے انڈیا کی ایران میں سب سے زیادہ سرمایہ کاری اور تجارت تھی ایران آج پاکستان کے ساتھ 10 بلین ڈالر سالانہ تجارت کا خواہاں ہے اور پاکستان میں دہشتگردی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کرنے کا بھی اعلان کر چکا ہے یاد رہے کہ ماضی قریب میں ایران کی سرزمین پاکستان کے خلاف دہشتگردی کے لیے استعمال ہوتی رہی ہے اسی طرح افغانستان نے بھی پاکستان میں دہشتگردی روکنے کے لیے سخت اقدامات اٹھانے کا اعادہ کیا ہے افغانستان سی پیک کا بھی حصہ بن رہا ہے آذربائیجان نے پاکستان سے چار اعشاریہ چھ ارب ڈالر کے JF17 طیارے خریدنے اور 6بلین ڈالر کی سرمایہ کاری کرنے کا اعلان کیا ہے کویت نے لمبے عرصے کے بعد پاکستان کے لیے ویزے کھولنے کا اعلان کیا ہے متحدہ عرب امارات نے بھی پاکستانیوں کے لیے ویزوں میں آسانیاں پیدا کرنے کا اعلان کیا ہے قطر نے 3ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرنے اور بیلا روس نے ڈیڑھ لاکھ ہنر مندوں کو ہنر دینے کا اعلان کیا ہے یورپ نے چار سال بعد پی آئی اے پر پابندی ختم کر دی ہے ترکی پاکستان کے ہر شعبہ میں تعاون کر رہا ہے اس نے بھی تجارت کے فروغ کا بھی اعلان کیا ہے عالمی شہرت یافتہ کمپنیاں پاکستان میں سرمایہ کاری کے لیے پر تول رہی ہیں عالمی شہرت یافتہ کمپنی ہواوے نے ایک لاکھ پاکستانیوں کو آرٹیفیشل انٹیلیجنس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی میں ہنر مند بنانے کا اعلان کیا ہے یہ تمام تر اعلانات پاکستان کے لیے ترقی کی راہیں کھولنے کا سبب بن سکتے ہیں ضرورت اس امر کی ہے کہ پاکستان کو اب عالمی سطح پر نہایت ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا ہو گا پاکستان کو اپنے اندرونی معاملات کو بہتر بنانا ہو گا ایک باوقار ملک کے طور پر عالمی ایس او پیز کا خیال رکھنا ہو گا پاکستان میں گرینڈ ڈائیلاگ کے ذریعے سول سوسائٹی اور تمام سیاسی جماعتوں کو آن بورڈ کرکے اتفاق رائے کی طرف لانا ہو گا۔
glmluc
0gva9v
qza59v
pofkyp
c8sv0z
7i8gks
cwpj6m
tdhmhv