Warning: Undefined array key "geoplugin_countryName" in /customers/9/f/a/urdunama.eu/httpd.www/wp-content/themes/upaper/functions.php on line 341
347

سویڈن میں اخوت فاؤنڈیشن کی لائیو فنڈ ریزنگ

اخوت فاونڈیشن کے تحت پاکستان میں جاری فلاحی منصوبوں میں تعاون کے لئے عطیات جمع کرنے کی غرض سے آن لائن فنڈ ریزنگ کی جائے گی۔ یہ لائیو فنڈ ریزنگ 3 اپریل کو دن 3 بجے سے 4 بجے تک کی جائے گی ۔ اخوت سویڈن کے سیکریٹری اطلاعات عمران کھوکھر نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ اخوت کے چئرمین ڈاکٹر محمد امجد ثاقب اس لائیو فنڈ ریزنگ میں شریک ہوں گے اور عطیات دینے والے احباب ان سے براہ راست بات کرسکیں گے۔ سویڈن بھر سے عطیات دینے کے لئے اخوت سویڈن کے ٹیلی فون نمبر 0760243007 پر کال کی جاسکے گی۔اخوت فاونڈیشن پاکستان کے چئرمین ڈاکٹر محمد امجد ثاقب نے سویڈن میں مقیم تمام لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ پہلے کی طرح 3 اپریل کو بھر پور انداز سے فنڈ ریزنگ میں حصہ لیں ۔چند دنوں بعد رمضان المبارک کی آمد ہونے والی ہے اس لئے اس فنڈ ریزنگ میں زکوٰة، فطرانہ، فدیہ، صدقات اور دیگر عطیات دئیے جاسکتے ہیں۔ یہ تام عطیات اخوت سویڈن کے سوئش نمبر 1235000625 یا بینک جائرو 5342-6730 سے کسی وقت بھی دئیے جاسکتے ہیں۔

‏لائیو فنڈ ریزنگ میں شامل ہونے کے لئے لنک یہ ہے

‏https://www.facebook.com/AkhuwatSweden/