بھارت ہمیشہ سے مکارانہ چالوں کا ماہر ہے وہ پرلے درجے کا سازشی اورمنافق ہے چھپ کر وار کرنا اس کی سرشت میں شامل ہے انڈیا کو زعم تھا کہ وہ دنیا کا طاقتور ملک بن چکا ہے وہ اپنے آپ کو امریکہ، چین اور روس کے ہم پلہ سمجھتا تھا دفاعی معاملات میں اس نے دنیا جہان کے جدید ترین ہتھیار اور ٹیکنالوجی حاصل کر رکھی تھی وہ تو یہ سمجھتا تھا کہ ہم پاکستان کو پھونک مار کر اڑا دیں گے وہ غرور اور تکبر میں کسی کی بات کو خاطر میں نہیں لاتا تھا گھمنڈی دشمن نے یہ سمجھ لیا تھا کہ پاکستان اپنے اندرونی مسائل میں الجھا ہوا ہے وہ ہمارے وار کا جواب نہیں دے پائے گا یہی وجہ تھی کہ بھارت نے پہلگام کا خود ساختہ واقعہ گھڑ کر پاکستان پر جنگ مسلط کرنے کی کوشش کی لیکن پاکستان نے بھارت کو ایسا جواب دیا جو اس کے خواب وخیال میں نہ تھا پاکستان نے بھارت کو مفلوج کر کے رکھ دیا پاکستان نے بھارتی جارحیت کا ایسا عبرتناک جواب دیا کہ بھارت دنیا میں کہیں منہ دکھانے کے قابل نہ رہا آج اس شکست کے باعث بھارت دنیا میں تنہائی کا شکار ہو چکا ہے بھارت نے اپنی شکست کا بدلہ لینے کے لیے سندور ٹو مسلط کرنے کی کوشش کی بھارت نے کنوینشل وار کا نیا ماڈل لانچ کیا اسرائیل اور افغانستان کے گھٹ جوڑ سے ایک نئی جنگ کا آغاز کیا اب کی بار وہ مغربی بارڈر سے حملہ آور ہوا پہلے اس نے کرائے کے قاتلوں کے ذریعے پاکستان میں دہشتگردی کا پھاٹک کھول دیا پھر اس نے مغربی سرحد سے باقاعدہ جنگ چھیڑ دی اس کا خیال تھا کہ ہمیشہ کی طرح پاکستان مغربی سرحد کو غیر محفوظ ہونے سے بچانے کے لیے اس حملہ کو اگنور کر دے گا لیکن پاکستان نے مغربی سرحد پر بھی ایسا منہ توڑ جواب دیا کہ بھارت اسرائیل اور افغانستان کے ٹرائیکا نے منہ میں انگلیاں دبا لیں جب افغانستان کا ناطقہ بند ہوا تو اس کے چودہ طبق روشن ہو گئے کہ ہمارے ساتھ ہوا کیا ہے افغانستان نے سیز فائر کی التجا کرنا شروع کر دی دراصل یہ شکست افغانستان کو نہیں ہوئی یہ شکست بھارت کے سندور ٹو کو ہوئی ہے۔
قطر دوحہ میں ہونے والے پاک افغان مذاکرات میں سیز فائر کو جنگ بندی میں تبدیل کر دیا گیا یہ کم سے کم نکات پر جنگ بندی کا سمجھوتہ تھا جس میں قطر اور ترکیہ نے ثالثی اور گارنٹر کا کردار ادا کیا اب اصل مذاکرات استنبول میں 25 اکتوبر سے ہوں گے جو دو تین دن تک جاری رہ سکتے ہیں جس میں پاکستان میں دہشتگردی کو روکنے کے لیے اقدامات پر تفصیلی بات چیت ہو گی افغان گروپوں کے معاملات زیر غور آئیں گے اور عین ممکن ہے کہ اس کے بعد مذاکرات کے ایک یا دو اور دور ہوں پاکستان نے اس بار سفارتی سطح پر مکمل تیاری کر رکھی ہے افغانستان کے ساتھ ڈیونڈر لائن کا معاملہ بھی اٹھایا جائے گا افغانستان سے آمدورفت کو طے شدہ اصولوں کے مطابق یقینی بنانے کے اقدامات کیے جائیں گے بہرحال پاکستان نے اب بزور طاقت دشمنوں سے نمٹنا شروع کر دیا ہے وہ کیا مثال ہے کہ لاتوں کے بھوت باتوں سے نہیں مانتے پاکستان نے بھارت اور افغانستان کو باتوں سے سمجھانے کی بڑی کوشش کی لیکن دونوں کو سمجھ نہیں آ رہی تھی لیکن اب جب پاکستان نے اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا ہے تو دنیا کو سمجھ آگئی ہے کہ پاکستان کو انڈر اسٹمیٹ نہ کیا جائے افواج پاکستان ہر لحاظ سے اپنا دفاع کرنا جانتی ہے ان ہی صلاحیتوں کے اظہار نے دنیا میں پاکستان کے کردار کو نمایاں کیا ہے آج دنیا کے تمام اہم معاملات میں پاکستان کی رائے کو اہمیت دی جاتی ہے پاکستان نے اب اپنے ہمسایوں سے میرٹ پر معاملات بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے انڈیا اور افغانستان سے اسی کی ٹون میں بات کی جائے گی پاکستان نے تمام افغانوں کو پاکستان سے نکالنے کا اصولی فیصلہ کر لیا ہے صرف پاکستان کا ویزہ رکھنے والے افغان باشندے یہاں قیام کر پائیں گے یاد رہے کہ اس وقت دو لاکھ ایسے افغانی ہیں جو بیرونی دنیا کے لیے پاکستان کے ہوٹلوں میں قیام پذیر ہیں اور اپنے ویزوں کے انتظار میں ہیں 50 ہزار افراد دنیا کے مختلف ملکوں میں سفر کے لیے پاکستان میں ٹرانزٹ قیام کیے ہوئے ہیں پاکستان کی سخت پالیسی کو فالو کرتے ہوئے اب یورپ کے بہت سارے ممالک بھی افغانیوں کو اپنے ملکوں سے دیس بدر کر رہے ہیں یقینی طور پر افغانستان کو پاکستان سے مخاصمت بہت مہنگی پڑے گی افغان عوام کے اندر لامحالہ ایک ردعمل آئے گا طالبان حکومت پر عوامی دباو بڑھے گا افغان تجارت کا دارومدار بھی پاکستان کی راہداری سے ہے افغانستان کی بہت ساری ضرورتیں پاکستان پوری کرتا ہے اور پاکستان نے افغانستان کو حد سے زیادہ سہولتیں دے رکھی ہیں اب یہ سارے معاملات دوطرفہ تعلقات کے تناظر میں ہوں گے تو افغانستان کو لگ پتہ جائے گا پاکستان نے آسان لفظوں میں بھارت اور افغانستان کو سمجھا دیا ہے کہ پاکستان کو اب ایزی نہیں لینا۔