236

ایک دوسرے کا خیال رکھیں، اکھٹے ہم سویڈن کا خیال رکھیں گے۔ Take care of each other، Together we will take care of Sweden

سویڈش وزیراعظم سٹیفن لوفوین نے ٹرک حملے والی جگہ پر اس خوفناک حادثے میں مرنے والوں اور زخمی ہونے والوں کی یاد میں پھولوں کا گلدستہ رکھا اور موم بتی جلائی۔

میں یہ بتانا چاہتا ہوں انکو جنہوں نے اس حملے میں کسی کا ساتھ کھویا اور انکو جو کسی زخمی کیلئے فکرمند ہیں کہ سارا ملک آپکے ساتھ کھڑا ہے۔

میں خاص طور پر ان تمام پولیس آفیسرز، ریسکیو پرسنلز، اور وہ تمام جنہوں نے رضاکارانہ طور پر مصیبت کی اس گھڑی میں لوگوں کی مدد کی، کو کہنا چاہتا ہوں کہ آپ ہمارے ملک کیلئے فخر ہو۔

اس بات سے قطع نظر کہ کس نے اور کس طرح ہم پر حملہ کیا لیکن انکا مقصد ہماری جمہوریت کو نقصان پہنچانا اور ہمیں تقسیم کرنا تھا۔ وہ نہ تو ہماری زندگیوں کو کنٹرول کرسکتے ہیں اور نہ ہی کبھی جیت سکتے ہیں۔

میں جانتا ہوں کہ بہت سے لوگ فکرمند ہیں اور اس واقعے سے ڈرے ہوئے ہیں اور بہت سوں نے اپنے چاہنے والوں کو جزبات میں گلے لگایا ہے۔

پولیس، حکومت اور اسکے دوسرے ادارے ملک اور لوگوں کی حفاظت یقینی بنانے کیلئے انتھک محنت کر رہے ہیں۔
ایک دوسرے کا خیال رکھیں، اکھٹے ہم سویڈن کا خیال رکھیں گے۔

Jag gick för en stund sedan ner till avspärrningarna intill platsen för den fruktansvärda attacken och lade ner blommor och tände ett ljus för de som dött eller skadats idag
Till alla er som har förlorat någon eller oroas över någon som är skadad – ni ska veta att hela Sverige är med er. Jag vill också rikta ett särskilt tack till alla poliser, räddnings- och sjukvårdspersonal och alla som frivilligt hjälpt människor när de behövt det som mest – ni är en stolthet för vårt land
Oavsett vem eller vilka det är som angripit oss är deras mål att underminera demokratin och så split mellan oss. Men de kommer inte att lyckas. De kan inte kuva oss, de kan inte styra våra liv och de kommer aldrig att vinna
Jag vet att många nu är oroliga och skärrade. Och vi är många som kramar de vi älskar extra hårt i kväll. Polisen, alla våra andra myndigheter och regeringen arbetar outtröttligt för er trygghet
Ta hand om varandra. Tillsammans ska vi ta hand om Sverige
Stefan Löfven

اپنا تبصرہ بھیجیں