Warning: Undefined array key "geoplugin_countryName" in /customers/9/f/a/urdunama.eu/httpd.www/wp-content/themes/upaper/functions.php on line 341
266

یرفیلہ سٹاک ہوم میں محفل نعت خوانی اور افطار پارٹی۔

سٹاک ہوم کے نواحی علاقے یرفیلا میں نعت خوانی اور افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا۔ سویڈن کی مشہور سماجی شخصیت رحمت علی صاحب کے بیٹے عثمان رحمت علی نے اپنے خوبصورت ہال میں اس پاک محفل کا اہتمام کیا تھا۔ اس تقریب میں سٹاک ہوم اور اردگرد شہروں میں رہنے والے ایک سو کے لگ بھگ پاکستانیوں نے شرکت کی۔ تقریب میں میزبانی کے فرائض افضل فاروقی صاحب نے انجام دئے۔

تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا۔ اسکے بعد سٹاک ہوم کے مشہور نعت خوانوں نے نبی پاک صلی اللہ وسلم کے حضور نذرانہ عقیدت کے موتی بکھیر دئیے۔ ان مشہور نعت خوانوں میں جناب کاشف عزیز بھٹہ، سمیع لاشاری، رجب علی خان، فیصل نذیر، اور افضل فاروقی صاحب کے نام شامل تھے۔

رجب علی خان صاحب، مشہور قوال جناب نصرت فتح علی خان صاحب کے کزن اور راحت فتح علی خان صاحب کے چچا ہیں۔ انکی آواز میں اللہ تعالی نے کمال کا جادو رکھا ہے کہ سننے والے سحرزدہ ہوجاتے ہیں۔ انہوں نے”اللہ کا ہے احسان  دل دل رمضان” اور “اک خواب سناواں” والی نعتیں پڑھ کر حاضرین کے دل موہ لئے۔

محفل نعت کیبعد نوجوان پاکستانی شخصیت ذیشان اطیب صاحب جو سٹاک ہوم میں میڈیکل ڈاکٹر ہیں اور اپنی ہاؤس جاب مکمل کرنے والے ہیں۔ انہوں نے رمضان کے موضوع پر سویڈش زبان میں تقریر کی۔ اپنی تقریر میں انہوں نے شیاطین کے قید ہونے، رمضان کی بےشمار برکتیں اور اللہ کی طرف سے بے حساب رحمتوں کی تفصیل کیساتھ بات کی۔

تقریب کے آخر میں سٹاک ہوم کی ہر دل عزیز شخصیت جناب پیر سید ذوالفقار حسین بخاری صاحب نے اپنی پرجوش تقریر کا آغاز کیا۔ انہوں نے پہلے اللہ تعالی کی صفت بیان کی کہ اللہ تعالی وحدۂ لاشریک ہے اور اسے تو کہلوانا زیادہ پسند ہے، بجائے اسکے کہ آپ کہا جائے۔ انہوں تمام پیغمبروں کے معجزات گنوائے اور نبی صلی اللہ وسلم کا معجزہ قرآن پاک کو قرار دیا۔ انہوں نے اس موقعہ پر قرآن اور حدیث کو لازم و ملزوم قرار دیا اور قادیانیوں اور پرویزیوں کو آڑے ہاتھوں لیا اور انہیں اسلام سے خارج اور مرتد قرار دیا۔

اس موقعہ پر پرتکلف افطاری اور کھانے کا اہتمام کیا گیا تھا۔ حاضرین نے دل کھول کر مختلف کھانے کھائے اور اس کامیاب پروگرام کے آرگنائزر جناب عثمان رحمت علی، انکے والد صاحب جناب رحمت علی کے حق میں خصوصی دعائیں کیں۔ تمام حضرات نماز مغرب ادا کرنے کیبعد اپنے اپنے گھروں کو روانہ ہوگئے۔

فاروق خالد
افضل فاروقی، کاشف عزیز بھٹہ
فیصل نذیر، نعت خواں
رجب علی خان، نعت خواں
افضل فاروقی
ڈاکٹر ذیشان اطیب
شہزاد کیانی
سمیع لاشاری
افضل فاروقی، کاشف عزیز بھٹہ
پیر سید ذوالفقار حسین شاہ
پیر سید ذوالفقار حسین شاہ
سمیع لاشاری، رحمت علی
شہزاد کیانی، پیر ذوالفقار، رحمت علی
مسجد عمر کمیٹی ٹینسٹا سٹاک ہوم
ایڈوکیٹ شفقت کھٹانہ
ایڈوکیٹ شفقت کھٹانہ

اپنا تبصرہ بھیجیں