قرآن مجید صرف اردو تلاوت

قرآن مجید اللہ تعالی کی طرف  سے آخری کتاب  اور قیامت  تک کے مسلمانوں کے لئے  ہدایت کا ذریعہ ہے۔ اللہ تعالی نے خود قرآن کی حفاظت  کا ذمہ لیا ہے اور قیامت  تک انشااللہ ہمیں وہیں قرآن  پڑھنے  کو ملتا رہے گا جو آج سے 1400 سال پہلے  نبی پاک محمد صلی اللہ وسلم پر نازل ہوا تھا۔

ہم سب  قرآن  پڑھتے  ہیں الحمداللہ!
لیکن کیا ہم نے کبھی اسے سمجھنے  کی کوشش  کی ہے؟

قرآن بنی نوح انسان کی ہدایت کیلئے  نازل ہوا ہے۔ صرف  ثواب  حاصل کرنے کیلئے  نہیں۔

کیا آپ  یہ سمجھتے  ہیں کہ عربی میں رٹا لگا کر پڑھنے  سے آپ نے قرآن کا حق ادا کر دیا ہے؟
قرآن کا ہر مسلمان پر حق ہے کہ وہ اسے سمجھے  اور اس پر عمل کرے۔

آپ  قرآن صرف  اپنی مادری زبان میں ہی اچھی طرح سمجھ سکتے  ہیں۔ اس زبان میں جسمیں آپ خواب  دیکھتے ہیں اپنے  آپ سے مخاطب  ہوتے ہیں اپنے  گھروں میں بولتے ہیں۔

قرآن کے اردو میں لاتعداد تراجم ہو چکے  ہیں۔ آپ کوئی سا ترجمہ پڑھ لیں مگر صرف  ترجمہ پڑھیں تفسیر نہیں کیونکہ تفسیر  لکھنے  والے کے اپنے  ذہنی خیالات  پر مبنی ہوتی ہے اور دوسرے شخص کا اس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

قرآن کے لفظی ترجمہ میں کوئی بندہ ڈنڈی نہیں مار سکتا اور جتنی بھی کوشش کرے اس میں زیادہ برا فرق نہیں ڈال سکتا۔ لحاظہ آپ ترجمہ بار بار پڑھیں اور سنیں۔ جب آپ کو قرآن کی سمجھ آ جائے گی تو آپ فرقوں سے باہر نکل جائیں گے۔ انشااللہ

اردونامہ سے آپ  قرآن مجید کی صرف  اردو میں تلاوت ڈاؤن لوڈ کر سکتے  ہیں۔ یہاں قرآن کے ترجمہ کو 14 حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے اور ہر حصہ میں تقریباً دو پاروں سے تھورا زیادہ آتا ہے۔

آواز شیخ عابد اقبال کی ہے۔ آپ اسے اپنے  موبائل میں ڈاؤن لوڈ کر کے سن سکتے  ہیں۔ اگر آپ کے موبائل میں زیادہ جگہ نہیں ہے تو آپ  ایک ایک حصہ کر کے ڈاؤن لوڈ کریں اور سنیں۔

آپ نے ایک دفعہ قرآن صرف  اردو میں سننا شروع کردیا تو آپ کو اتنا لطف  آئے گا کہ آپ  بار بار سنیں گے اور ہر دفعہ نئی چیزیں سیکھیں گے۔ انشااللہ

قرآن_اردو_تلاوت_Quran_Urdu_Recitation_Download_Link

اپنا تبصرہ بھیجیں