Warning: Undefined array key "geoplugin_countryName" in /customers/9/f/a/urdunama.eu/httpd.www/wp-content/themes/upaper/functions.php on line 341
2,358

نواز شریف کی دوسری بیٹی کون ہے؟

سابق وزیراعظم نواز شریف کی بیٹی مریم نواز، سیاسی طور پر متحرک ہونے کی وجہ سے ہر جگہ جانی جاتی ہے، لیکن اسماء نواز کو بہت کم لوگ جانتے ہیں، کیونکہ وہ سیاست سے دور رہنا پسند کرتی ہے۔

بہت سی ویب سائیٹس پر یہ دعوے کئیے گئے ہیں کہ اسماء کی شادی کسی سعودی شہزادے سے ہوئی تھی، لیکن کسی آزاد ذرائع سے اسکی تصدیق نہیں ہوسکی، اس لئیے یہ ایک من گھڑت کہانی لگتی ہے واللہ علم۔

اسماء نواز کی شادی 2004 میں سعودی شہر جدہ میں علی ڈار کے ساتھ ہوئی تھی، اس شادی میں صرف 80 مہمان بلائے گئے تھے اور کئی لوگ نواز شریف سے شادی میں نہ بلائے جانے پر ناراض بھی ہوئے تھے۔ علی ڈار سابقہ وزیر خزانہ اسحق ڈار کا بیٹا ہے اور اس شادی سے پہلے اسحق ڈار اتفاق گروپ میں ملازمت کرتا تھا، لیکن بیٹے کی شادی کے بعد شریف خاندان کا سمدھی بن گیا اور اسے نواز شریف نے 2013 میں وزیراعظم بننے کے بعد پاکستان کا وزیر خزانہ بنا دیا۔

اسحق ڈار جو کچھ سال پہلے شریف خاندان کا منشی تھا، بے انتہا کرپشن کی وجہ سے عربوں کا مالک بن گیا اور اسکا بیٹا علی ڈار دوبئی میں ایک مالدار کاروباری شخصیت بن گیا ہے۔ کچھ عرصہ پہلے اسکی سوشل میڈیا پر ایک تصویر گردش کرتی رہی ہے جس میں موصوف پیلے رنگ کی لیمبرگینی کار میں بیٹھے نظر آرہے ہیں جسکی قیمت دو ملین ڈالر یعنی ڈھائی کروڑ پاکستانی روپے بنتی ہے۔

 

 

اپنا تبصرہ بھیجیں